Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما عمر ایوب کا کہنا  ہےکہ امن وامان پر دعوے  کرنے  والے  وزیر  داخلہ  بیرون ملک سرمایہ کاری کیوں کر  رہے ہیں؟ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ رقوم اسٹیٹ بینک کی اجازت سے گئی تھیں؟ سورس چیک کریں کہ رقوم کیسے دبئی گئیں، پتا لگ جائے گا کہ دبئی میں جائیداد ڈیکلیئرڈ ہیں یا نہیں۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو کہتے ہیں وہ درست ثابت ہوا، وزیرداخلہ یا جو امن وامان پر بڑے بڑے دعوے کر رہے…

Read More

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ عمران خان کو  یہودی ایجنٹ کہنا محض ایک سیاسی بیان تھا، یہودی ایجنٹ کہنا گالی نہیں، احتجاج کا عنوان ہے۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے ملاقات کے امکان کے سوال پر کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے،  پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، مذاکرات کے لیے ماحول بنتا ہے تو  حوصلہ افزائی کریں گے، یہودی ایجنٹ احتجاج کا عنوان ہے،کوئی گالی نہیں ، مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں …

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ یونیورسٹیاں پاکستان کا  مستقبل  ہیں  لیکن  انہیں منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 154 سرکاری یونیورسٹیاں ہیں، 66 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے لیے اضافی چارج دیا گیا ہے…

Read More

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے  پشاور الیکٹرک پر قبضے کی دھمکی دے دی۔  اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کل تک لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی مہلت دے دی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پیسکو چیف کو خیبرپختونخوا میں رہنا ہے تو ان کے طریقے سےچلنا ہوگا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر قبضہ کر کے لوڈشیڈنگ شیڈول وہ خود بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ وارننگ نہیں ٹائم لائن ہے، ان کا صوبہ سستی…

Read More

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ  اپوزیشن جانتی ہےکہ کس کا پاؤں  پکڑنا ہے  اسی لیے سیاستدانوں سے بات نہیں کرتی۔  قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر اپوزیشن 9 مئی کی معافی مانگنے پر تیار نہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہےگا، 9 مئی کو احتجاج نہیں فوجی قیادت کے خلاف بغاوت تھی جو ناکام ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن 9 مئی کی مذمت کرنے پر تیار نہیں تو اس کا مطلب ہےکہ وہ ذمہ دار  ہیں۔  بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے…

Read More

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے تیز کرنے کے  ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی صیہونی فوج سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔ ادھر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی طلبہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے بعد جامعہ کا عملہ…

Read More

تہران: بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔ چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے خلاف موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا اور حکومت کو نان فائلز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے روک دیا۔ واضح رہےکہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف…

Read More

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا بندوبست کرنے  کا حکم جاری کر دیا۔     نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہو رہی ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس میں جو دلائل وفاقی حکومت کے ہوں گے ہم ان ہی کو اپنائیں گے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم…

Read More