Author: پاکستان ایکسپریس

لالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ و سپر ماڈل ماہرہ خان پر پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران شائقین میں بیٹھے نامعلوم فرد نے کچھ چیزیں پھینک دیں جس کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر نامعلوم چیز پھینکے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ شام سے زیرِ گردش ہے۔ یہ ویڈیو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے تعاون سے جاری پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان کریم رنگ کی ساڑھی میں میزبان، معروف فلم ہدایتکار و…

Read More

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سُپر اسٹار اداکار سلمان خان نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں زیب عالم کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کی۔ نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی کے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی بھانجی اداکارہ شرمین سیگل سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ پہلی بار کس مشہور شخصیت سے ملاقات ہوئی؟ انہوں نے سوال کا جواب دیتے…

Read More

مظفر آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں ہونے والے پر امن احتجاج میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین اپنے مطالبات کے لیے پُرامن احتجاج کررہے تھے، کوئی شک نہیں کہ ان مظاہرین میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے،  جو تحریک چلی تھی اس میں کچھ شہری جاں بحق ہوئے…

Read More

موجودہ صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے صدارتی مباحثے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کوہوگا، موجودہ ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کا ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آمنا سامنا ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مباحثے کی دعوت قبول کرلی ہے دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرا مباحثہ 10 ستمبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

Read More

غزہ سمیت دیگر محاذوں پر اسرائیل کو فوجیوں کی شدید کمی سے متعلق انکشاف سامنے آگیا، فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ نے اسرائیلی افواج میں فوجیوں کی کمی پیدا کردی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سمیت دیگر محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی افواج کو کئی دہائیوں بعد بدترین ہلاکتوں کا سامنا اور فوجیوں کی شدید کمی کے مسئلے سے نبرد آزمائی کرنا پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے فوجیوں کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو فوج میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی…

Read More

پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ وہ کھلی آنکھوں کے ساتھ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے  اور کوشش کریں گے کہ غلطی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔ آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، میں نے پاکستان میں کوچنگ کے حوالے سے بہت سے لوگوں سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو وٹمور سے بات چیت ہوئی ہے، وہ کئی ممالک میں کوچنگ کرچکے ہیں، ڈیوڈ وٹمور نے کافی معلومات دی ہیں اور اچھی نصیحت بھی کی…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔  رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا، سپریم جوڈیشل…

Read More

پھول نگر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو تبدیل کرکے رکھ دیں گے اور  پنجاب کا کوئی ایسا اسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو۔ پھول نگر میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جب بھی (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو سازش کرکے ہٹا دیا جاتاہے، نواز شریف کی حکومت ختم نہیں ہوتی، ملک سے ترقی ختم ہوجاتی ہے، نواز شریف کا خدمت کا جذبہ لے کر چل رہی ہوں، آج نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کو…

Read More

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جس میں نئے مالی سال کے دوران محصولات میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافے پر بات چیت کی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال کے دوران محصولات کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے نئے اقدامات کے بارے میں وزارت خزانہ کو بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف نے زرعی آمدن کو بھی انکم ٹیکس کے…

Read More

سپریم کورٹ نیب ترمیم کیس کی سماعت کے آغاز پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیض پہنی ہوئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلالیا، وکیل خواجہ حارث بھی روسٹرم پر آگئے۔ مقدمے کی سماعت براہ راست نشر…

Read More