Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں۔ اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے اس خدشے کو درست قرار دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے رواں ہفتے سوئس انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایک ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ٹیکنالوجی کو ملازمتوں کے لیے سونامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی بتدریج دنیا بھر میں ملازمتوں کو متاثر کرے گی کیونکہ کاروباری ادارے اسے اپنے آپریشنز کا حصہ بنا رہے…
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی کی مجوزہ ترمیمی بل پر مشاورت کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی اتھارٹی کے قیام کیلئے میڈیا ہاؤسز،دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں اس معاملے پر کابینہ کی کمیٹی بنائی تھی جس کا کام…
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے جرم پر سزا صرف سزائے موت ہونی چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج شاعر فرہاد علی شاہ کی کمشدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس فرہاد علی شاہ کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہ کرسکی۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ گھر کے باہر سے اغوا کار لے کر گئے، بڑی گاڑی تھی جو پیچھے سے کھلی تھی، اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بات ڈالے والی ہی…
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کی برآمدی اور کاروباری شعبوں میں اہم مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کاروباری شعبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں اعلیٰ برآمد کنندگان، کاروباری شخصیات ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل تبسم حبیب، ایف بی آر، خزانہ،…
ٹوکیو : جاپان کےمعروف کار ساز ادارے ہنڈا نےالیکٹرانک گاڑیوں (ای وی)میں سرمایہ کاری کو 2030 تک دوگنا کرکے 65 بلین ڈالر کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی 2040 تک 100 فیصد ای وی کی فروخت حاصل کرنے کے تین سال قبل مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔رواں سال اپریل میں، ہنڈا نے 11 بلین امریکی ڈالر کے نئے الیکٹرک وہیکل(ای وی) بیٹری اور گاڑیوں کے اسمبلی پلانٹ کے ساتھ کینیڈا کی تاریخ میں سب سے بڑی آٹو سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ ہنڈا کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی 2030 تک اس شعبے میں تقریباً 10 ٹریلین ین کی سرمایہ کاری…
لندن:انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے ۔ چیلسی کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیاجبکہ مانچسٹریونائیٹڈ کی ٹیم نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی کے کول پامر نے میچ کے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر…
روم :جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمنی کے 27 سالہ نامور ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا…
نارتھمپٹن :انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعے کو )کائونٹی گرائونڈ نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا ، میزبان برطانوی خواتین ٹیم کو پاکستانی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے…
ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور مشہور چرچ کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترک حکومت نے’بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا‘ کو مسجد میں تبدیل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، رجب طیب اردوان نے اگست 2020ء میں اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام…
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی جان کے دشمن ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے بشنوئی کمیونٹی کے لوگوں نے اداکار کی مشروط معافی کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے بیان جاری کرتے ہوئے اداکار کی جان بخشنے کے لیے شرط رکھ دی اور کہا کہ اگر سلمان خان خود اپنی غلطی کی معافی مانگتے ہیں تو ہم اُنہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں اداکارہ سومی علی کی معافی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے…