Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کیں۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ان سے سوال کیا آپ نے پریس کانفرنس سنی ہے؟ کیا پریس کانفرنس توہین آمیز ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جو میں نے سنی ہے…
اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی پی پیز کے 15.36ارب ڈالر واپس کرنے کی مدت 5سال بڑھانے کیلئے آپشنز کی تلاش کررہا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد کو چینی حکومت اور آئی پی پیز کی رضا مندی درکار ہوگی، طویل مذاکرات کی ضرورت پڑ سکتی ہے ،پاکستان قرض مزید 377ارب روپے بڑھ جائے گا۔ ادھر آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران پنشن ، سرکاری اداروں اور سبسڈیزکے حوالے بقایا جات کی تفصیلات واضح شیئر کی جائیں ۔ پاور ٹیرف پر نیپرا حکام کی آئی…
اسلام آباد:ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو سیریا اینڈ عراق ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27مئی ہے ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روزہ نمائش شام میں25جولائی سے 27جولائی تک جاری رہے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں نمائش کا انعقاد عراق میں 29جولائی سے 2اگست تک کیا جائے گا ۔ عالمی تجارتی نمائش میں چائے ، پھل ، سبزیاں ، دلیہ ،گوشت ، کافی ، چاول ، سیمنٹ ،فارماسیوٹیکل…
اسلام آباد:ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.55 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9.10 فیصد کا اضافہ اور درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی ہوئی۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 19.63 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت…
اسلام آباد:مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 تک کی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 6.76 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 4.85 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، اپریل میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم…
لاہور:سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے اشتراک سے غیر رسمی شعبہ میں موجود کاروباری اداروں کو رسمی شعبہ میں منتقل کرنے کے فوائد پر مبنی رپورٹ پیش کر دی ۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب کا افتتاح وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار اسد اسلام ماہنی،چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیڈا سقراط امان رانا اور آئی ایل او کی کاروباری ایکسپرٹ جوڈیوتھ وان ڈورن نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری اسد اسلام ماہنی نے رپورٹ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی…
اسلام آباد:ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے ملک کو درپیش مشکل معاشی حالات کے باوجود رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جس سے اس کی مجموعی سرمایہ کاری 10.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، اس سرمایہ کاری کا مقصد فن ٹیک، کلاوڈ سروسز اور ڈیجیٹل تفریحی شعبوں میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ جاز کی جانب سے سرمایہ کاری کا بڑا حصہ نیٹ ورک کی توسیع اور اپ گریڈیشن پر لگایا گیا جس کے نتیجہ میں جاز کے فور جی صارفین کی تعداد اٖضافہ کے ساتھ 45.9ملین رہی۔ کمپنی کے مجموعی…
اسلام آباد:ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 13.68 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13.70 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اپریل میں…
اسلام آباد:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.62 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.13 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.49 ارب ڈالر ہوگئے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ وزیراعظم فیکو پرقاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیاگیا۔ رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم علاقے کےلوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں تاہم ان کا آپریشن کامیاب رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 برس کے حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔