Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار سمیت اسی طرح کے دوسرے معاملات میں متعدد غلط فیصلے کیے۔ آغا علی نے حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر پانچ سال تھی، تب ان کے والد آغا سکندر علی انتقال کر گئے تھے اور ان کی والدہ نے تین بچوں کی تنہا پرورش کی۔ اداکار نے بتایا کہ کیریئر بنانے کے لیے جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئے تو انہوں نے…
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے 2025 کو کھیلوں کی بحالی کا سال اور ملک میں نیشنل گیمز کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی والے ملک سے ہم اولمپکس میں چند ایتھلیٹ نہیں بھیج سکتے۔ اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے احیائے کھیل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی کانفرنس برائے ریوائیول آف اسپورٹس کا مقصد اسپورٹس فیڈریشنز کی بحالی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ بین الاقوامی کوچز کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ سپورٹس مراکز…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا جس کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کے بعد کیا جائے گا۔ رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز اور 3 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ کے لیے جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ دیگر 3 کھلاڑی ٹریول ریزرو کے طور…
پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور 2025 میں ہونے والا ایڈیشن 6 ٹیموں پر مشتمل آخری ایڈیشن ہو گا اور 2026 میں پی ایس ایل آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو گی۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے شیڈول کو بھارتی لیگ آئی پی ایل کے ساتھ ٹکراؤ کو کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے فائدہ قرار دیا گیا۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا…
پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے فائنل میں ترکمانستان کو 1-3 سیٹ سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے فائنل میں 21-25، 19۔25، 25۔20 اور 14-25 سے شکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکریٹری خالد محمود سمیت مختلف سفرا نے فائنل دیکھا۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں…
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ٹیم پر قوم کو بے پناہ فخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کی، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سپہ سالار نے کہا…
لاہور: پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی سہولیات مانگ لیں۔ جیونیوز کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط بھیجا ہے۔ خط کے متن کے مطابق پنجاب کی مختلف جیلوں کے قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں، قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح غیر معمولی سہولیات دی جائیں۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے لیے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے پیر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پنجاب میں ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کے ممبران مریم اورنگزیب، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، آپ ججز کا پینل دے دیں اس میں سے ججز کا تقرر کر دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا، آپ مجھ سے غیر…
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج پر جاری مذاکرات میں پاکستان کے ذمہ قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بھاری بوجھ قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی خالص آمدن سے بھی بڑھ گئی ہے، یہ سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے 205 ارب روپے زیادہ رہی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہےکہ صرف پہلے 9 ماہ اندرونی و بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518…
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو صوبے کے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دے دیا۔ صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پختونخوا کے عوام نکل آئے تو کیا حال ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک کی بجلی آن اور آف کرنے کا بٹن خیبر پختونخوا کے پاس ہے، بیٹھیں اور مسائل حل کریں ورنہ غیر ذمہ دار لفظ…