Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اقوام متحدہ :چین نے عراق کی خودمختاری کے احترام اور علاقائی استحکام پر زور دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے گزشتہ روز عراق کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یواین اےاین آئی ) بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران عراق کی خودمختاری اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے علاقائی تعاون کی کوششوں کے لیے چین کی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے عراق میں اتحاد اور مفاہمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کے درمیان مضبوط اتحاد اور…
اسلام آباد:دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ رفح پر اپنا زمینی حملہ روک دے اور فلسطینی آبادی تک مزید امداد پہنچانے کی اجازت دے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے معروف روزنامے سائوتھ جرمن نیوز پیپر کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے علاوہ G7 ممالک کے دیگر تمام ارکان نے چار صفحات پر مشتمل اس خط پر گزشتہ بدھ کو دستخط کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو بھیجے گئے خط میں، وزراء…
نئی دہلی: چین118اعشاریہ4ارب ڈالر کی تجارت کے ساتھ بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے چین سے بھارت کی درآمدات کا حجم 3اعشاریہ24 فیصد بڑھ کر 101اعشاریہ7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت سے چین کو برآمدات 8اعشاریہ7 فیصد بڑھ کر 16اعشاریہ67ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں . گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹیو(جی ٹی آرآئی) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رواں مالی سال میں تجارت 118اعشاریہ4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ”جی ٹی آر آئی“ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں بھارت اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت 118اعشاریہ4 ارب ڈالر رہی جی ٹی آر آئی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چین سے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اینٹی ڈمپنگ ٹیکس اور کوالٹی…
اسلام آباد : ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان گزشتہ ہفتہ بھی برقرار رہا اور ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ہوئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 31.18 فیصد، پیاز 21.84 فیصد، لہسن 7.76 فیصد، پیٹرول 5.32 فیصد، آٹا 3.66 فیصد، ایل پی جی 3.66 فیصد، ڈیزل 2.79 فیصد،…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل 2024 کے کرنٹ اکاؤنٹ اور بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 49 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ ڈالر ہے جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 10 مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.92 ارب ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 مہینوں میں برآمدات 10 فیصد بڑھی ہیں جبکہ درآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔ 10 مہینوں میں تجارت…
آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے نان فائلرز پر بھی مزید ٹیکس بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف نے نئے بیل آؤٹ پیکیج پر پاکستان سے مذاکرات میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکومتی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، کہا صوبے اور وفاق مل کر ایسا نظام بنائیں کہ کوئی خرید و فروخت…
کراچی: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کے قرض اور ذمہ داریوں کے حجم میں 12 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی2022 سےمارچ 2023 تک قرض اور ذمے داریوں کاحجم 72ہزار 440 ارب روپے تھا جب کہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک قرض میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کا قرض اور ذمہ داریوں کا حجم 80 ہزار 862 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذمے آئی ایم ایف کا قرض گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ…
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے فیسٹیول کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کی جانب چیزیں پھینکنے کے واقعے پر معذرت کرلی۔ اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) میں شرکت کی تھی جہاں ان کے خطاب کے دوران پنڈال سے شائقین نے اداکارہ کی جانب چیزیں پھینکنا شروع کی تھیں۔ تقریب کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ بولتے بولتے اس وقت خاموش…
ابھرتی ہوئی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ساتھی اداکار کے ساتھ کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں اور ان کے درمیان پیار، محبت جیسی کوئی بات نہیں۔ انمول بلوچ کی جانب سے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو کی وائرل کلپ میں انہیں ساتھی اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ رومانوی تعلقات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ جب وہ شوٹنگ پر حمزہ سہیل کے ساتھ ہوتی ہیں تو لوگوں کی باتیں سن کر ان کے دل میں بھی حقیقی معنوں میں جوڑا بننے کا…
سینیئر اداکار نبیل ظفر کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نبیل ظفر کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں ایک نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار کو مشورہ دیا۔ پروگرام کے ایک سیگمنٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں نبیل ظفر بھارتی کھلاڑی کو زندگی آگے بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے دوسری شادی کرنے کی تجویز دیتے دکھائی دیتے ہیں۔…