Author: پاکستان ایکسپریس

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہونے کے بعد ایران کے خطے میں دیرینہ حریف سعودی عرب نے انہیں ہر ممکن مدد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی مملکت ان مشکل حالات میں برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ایرانی ایجنسیوں کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں دھند سے لپٹے پہاڑی علاقے میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کی کوشش…

Read More

کرغزستان کے دارالحکومت  بشکیک سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر  2  پروازیں لاہور اور  اسلام آباد  پہنچ گئیں۔ لاہور ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور اسلام آباد میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔ لاہور آنے والی پرواز  180 مسافروں کو وطن لے کر آئی، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا  تارڑ  نے طالب علموں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام آباد آنے والی پرواز بھی 180 مسافروں کو لے کرآئی، وفاقی وزیر مصدق ملک نے طالب علموں سے گفتگو میں کہا کہ معاملے پر کرغزستان حکومت سے رابطے میں…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع  کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر خریدنےکی تجویز ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔…

Read More

آئی ایم ایف کی جانب سے  پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم نہ دکھائے، پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنا ہوگی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی ذمہ داریاں کم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے، درآمدی پابندیوں کی وجہ سے شرح تبادلہ میں لچک کم ہورہی ہے، شرح تبادلہ کی ناکافی لچک…

Read More

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج بشکیک جانا تھا لیکن کرغز حکام کی درخواست پر  نہیں گئے، آج مزید 540 پاکستانی طلباء کرغزستان سے وطن واپس پہنچیں گے۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، 130 پاکستانی طلباء گزشتہ روز وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ آج مزید 540 پاکستانی طلباء کرغزستان سے وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ…

Read More

کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے غیر ملکی طلبا پر حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں کرغز نائب وزیراعظم کے ساتھ غیرملکی طلبا کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔ بشکیک میں پاکستانی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی طلبا کو سکیورٹی فراہم کرنا کرغز حکومت کی ذمہ داری تھی جس میں بری طرح ناکام ہوئے۔ کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پاکستانی طلبا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایاکہ آج ایک فلائٹ پاکستانی طلبا و طالبات کو مفت…

Read More

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے علاقے آذبائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار افراد کی تلاش جاری ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے مشرقی ایرانی آذربائیجان کے علاقے ورزاغان میں رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔ یہ حادثہ ورزاغان کے علاقے میں علاقے دزمر میں جنگلات سے بھرپور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔…

Read More

ریاض :سعودی عرب کی سمندری حدود میں متعدد دوست اور برادر ممالک کی افواج پر مشتمل ‘ڈیو ویو سیون’ کے عنوان سے جاری رہنے والی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔العربیہ کے مطابق ان مشقوں میں سعودی عرب ، مصر، اردن، یمن اور جیبوتی کی مسلح افواج نے حصہ حصہ لیا۔ مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ سرگرمیاں دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مصری مسلح افواج کے مشترکہ تربیتی منصوبے کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ میں تمام شریک عناصر کے درمیان مشترکہ ملٹری ایکشن تصورات کو یکجا کرنے کے لیے بہت سے…

Read More

واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید طوفان کے باعث مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہیوسٹن حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شدید طوفان کے باعث تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ امریکی الیکٹرک اور قدرتی گیس کی کمپنی سینٹر پوائنٹ کے مطابق طوفان کے باعث تقریباً 9 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ ہیوسٹن اور اس کے مضافات میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔ ٹیکساس کے سب سے بڑے سکول ڈسٹرکٹ ہیوسٹن آئی ایس ڈی نے طوفان سے ہونے والے نقصان اور بجلی…

Read More

بیجنگ:روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی عدل و انصاف کو فروغ دینے اور زیادہ مساوی اور کثیر قطبی دنیا کے قیام کے لیے چین اور دیگر ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ جمعہ کو بیجنگ کے چونگ نان ہائی میں مختصر ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چین کی ترقی کو روک نہیں سکتی۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کے معاملے پر چین کے معروضی، منصفانہ اور متوازن موقف کو…

Read More