Author: پاکستان ایکسپریس

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترکیہ کیلئے اہمیت کچھ مختلف ہے۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی، ان کے ساتھ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان غیر متزلزل دوستی ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی جغرافیہ کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے۔ ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ…

Read More

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میںڈالر 278 روپے 21 پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔ مثبت رجحان کے تحت 100 انڈیکس 75 ہزار 618 کی نئی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ بعد میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 955 پر…

Read More

کراچی:پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے ہاتھوں جنریٹر اور یو پی ایس کی طلب میں غیر معمولی رفتار سے کمی واقع ہو رہی ہے۔  چین میں سولر پینلز کی گرتی ہوئی قیمتوں کی بدولت درآمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں لوگ سستے سولر پینلز خرید کر تیزی سے متبادل توانائی کا اہتمام کر رہے ہیں۔ کراچی سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کے تاجر مصروف ہیں جبکہ یو پی ایس اور جنریٹرز بیچنے والے گاہکوں کے منتظر ہیں۔ چند برس قبل جب بیٹری کی قیمتیں کم تھیں تب…

Read More

پشاور: پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کےگھر میں ایک شخص نے زبردستی گھسنےکی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق گلوکارہ گل پانڑہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد گلوکارہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم ڈیفنس کالونی میں گلوکارہ کےگھرکے باہر بیٹھا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نےگلوکارہ کےگھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی جب کہ ملزم کو تین بار پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Read More

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور پاکستان کے  پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بولر  ہیں۔  بھارٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہےکہ مجھے نہیں پتا پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔ بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔…

Read More

سری لنکا کے آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق انجیلو میتھیوز ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کے شہر میلبرن شفٹ ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انجیلو میتھیوز نے میلبرن میں گھر خرید رکھے ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ اب میلبرن میں رہائش پذیر ہوں گے۔ انجیلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔

Read More

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے پلان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرےگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں…

Read More

ریاض: سعودی فرماں روا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ میں قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا اور وہ جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے۔ ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

Read More

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کا بتانا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں  گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی ہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی بھی اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ایرانی حکام کے مطابق…

Read More