Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں؟ تو اس سے صرف گھر والوں کی نیند ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ آپ کی دماغی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کا یہ عام عارضہ بالغ افراد میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے، خاص طورپر خواتین میں یہ خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 18 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور…
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ اسے ٹُھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں مسافرکوچ اور منی ٹرک میں ٹکر ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حال تشیوشناک بتائی گئی ہے۔
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 8 ارب روپے کی لاگت سے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا ایک بار پھر دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا۔ صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ایک نجی کمپنی سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے،…
مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میں نے اسکول مکمل کیا اور عالمی معاملات میں دلچسپی لینا شروع کی تو دو جملے میں نے تواتر سے اپنے اردگرد سنے، ایک یہ کہ دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ برا ہورہا ہے وہ یہودی سازش ہے اور دوسرا یہ کہ یہودی ایک گریٹر اسرائیل بنانا چاہتے ہیں جس کی سرحدیں مصر میں موجود نیل کے دریا سے عراق کے فرات تک پھیلی ہوں گی۔ یہ دو ایسے جملے تھے کہ جس کے حق اور خلاف میں سیکڑوں افراد اپنی رائے اور دلیلیں دیتے آئے ہیں۔ فلسطین کے مرحوم رہنما…
کراچی: رات گئے ضلع غربی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی اوربائیومیٹرک، و سرچنگ ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔ جمعے اورہفتے کی درمیانی شب ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے2 علاقوں، مومن آباد، فقیر کالونی اورگلشن معمار کے علاقے حسن بروہی گوٹھ میں کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی سے قبل داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا، جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا…
لاہور میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ شوہر ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، ملزم 9 کنال کا پلاٹ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ایسا کرنے سے انکار پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔ اداکارہ…
اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیت لاہیہ میں اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے جہاں بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیل نے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب لبنان کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی بمباری سے 52 افراد شہید اور 72 افراد زخمی ہوگئے۔ واضح…
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ 106 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم چار وکٹ پر 88 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہانگ کانگ سپر…
اسلام آباد: اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔ جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال کردیے گئے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کی نامزدگیوں کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔ ادھر اسپیکر قومی…
کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیا۔ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس ملزمہ کو بری کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔