Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کرغزستان سے 2 پروازوں سے مزید 347 طلبا اسلام آباد پہنچ گئے۔ کرغزستان سے مجموعمی طور پر اب تک 5 پروازوں پر اسلام آباد پہنچنے والے طلبا کی تعداد 810 ہو گئی ہے۔ ائیر پورٹ پر والدین اور رشتے داروں نے طلبہ کا خیر مقدم کیا جبکہ واپس آنے والوں نے خود پر ہونے والے مظالم بیان کیے اور پاکستانی سفارتخانے کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔ انہوں نے بتایا کہ کرغزستان میں پاکستانی ورکر بھی محصور ہیں ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کرغزستان میں پھنسے 95 بلوچ طلبہ کی ہنگامی واپسی کا حکم دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں…
اسلام آباد: نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے جس کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے جب کہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق…
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایجنسیوں کےکام پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتراض ماورائے قانون کام پر ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ گمشدہ بلوچ طلبہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے لاپتا افراد کمیٹی کی…
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گری عدالت (ون) راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب…
لیڈز:انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کی ٹیم ان دونوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان ،عثمان خان ،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی شامل ہیں ۔ انگلینڈ ٹیم کو جوز…
روم :جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے 27 سالہ نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ…
بیجنگ:چین نےتائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر متعدد امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق چین کی وزارت تجارت نےتائیوان کوہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہونے پر پیر کو متعدد امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ ان کمپنیوں میں جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز، جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز اور بوئنگ ڈیفنس، سپیس اینڈ سکیورٹی شامل ہیں۔چین کی وزارت تجارت کی جانب سے اعلان کے مطابق ان کمپنیوں کو چین سے متعلقہ درآمدی یا برآمدی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور چین میں…
تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ملک کے نائب صدر محمد مخبر نے دو ماہ کے لیے ملک کی صدارت سنبھال لی ہے۔ محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان پیر کو ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ ایران کے آئین کے مطابق ملک میں 50 دن کے اندر دوبارہ صدارتی انتخاب کروایا جائے گا، اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق صدر کی موت کی صورت میں، ان کا نائب ’قیادت کی منظوری سے،…
لاہور: قومی ٹیم کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے، عالیہ نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے کہ عالیہ ریاض ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان خاتون کرکٹر ہیں، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہیں پوری کرنا بھی حکومت کے بس کی بات نہیں۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اتنے کیسز ہیں ہر روز عدالت میں پیش ہورہے ہیں، مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیس کیا ہے ، بعد میں نام ڈالتے رہتے ہیں، جمہوریت گھیراؤ میں ہے اور یہ غیر مقبول حکومت ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کا بل…