Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔ سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان…

Read More

دہری شہریت والے امیدوار کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق دہری شہریت والے امیدوار کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما نورعالم خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔ بل میں موقف اپنایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دہری شہریت یا سٹیزن شپ رکھنے والا سول سرونٹ تقرری کا حق دار نہیں۔ انہوں نے بل میں کہا کہ ایسے ملازمین ملکی مفاد داؤ پر لگا دیتے ہیں اور…

Read More

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بلاک کر دیں۔ ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے ڈان کو بتایا کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت 22 مئی سے 11ہزار 252 سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا ہوا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے 26 مارچ 2024 کو دہشتگرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کےلیے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زر تلافی کا اعلان کیا ہے جس کی ای سی سی اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ داسو ڈیم حملے میں 6 چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد حملے میں جاں بحق پاکستانی کےلیے 25لاکھ روپےکی سفارش کی گئی۔ کابینہ ڈویژن کے ایک سینئر افسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی ۔ اس حملے میں ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا …

Read More

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر قبل سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں وہ پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شریک ہیں۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اماراتی کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے…

Read More

سینیٹ میں حکومتی سینیٹرز  نے توہین عدالت کے معاملے پر عدلیہ پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ آئین عدالت کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ غصے میں جو مرضی آئے کہہ دے، آئین نے وزیراعظم کو استثنیٰ دے رکھا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت کو جو کہنا ہے اپنے فیصلوں میں لکھ دے۔ ن لیگ کے طلال چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کا وقار پارلیمینٹیرین کو توہین عدالت کا نوٹس دینے سے نہیں کارکردگی سے بلند ہوگا، پراکسی کہنا کوئی برداشت…

Read More

دوہری شہریت والے شخص کو جج تعینات کرنے  پر  پابندی کا  آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کروادیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن نور عالم خان نےنجی آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا۔ بل کے تحت دوہری شہریت کے حامل شخص کو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے پرپابندی ہوگی، بل میں آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ بل کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا، دوہری شہریت والے عدالتوں کے افسران اور ملازمین بھی تعینات…

Read More

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیےکے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہےکہ انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس ( ٹی او آرز)کے مطابق کام نہیں کیا۔ وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیے۔ نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے طے ہو چکا ہے، فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی ہو چکا، فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹانے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے دوبارہ بینچ بنایا گیا۔ جسٹس طارق…

Read More

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز  الہٰی جیل سے رہا ہوگئے۔ چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہےکہ آج لاہور ہائی کورٹ نے  پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ پرویز الہٰی کے وکیل کا مؤقف تھاکہ پرویز الہٰی کا اِن بھرتیوں سے کوئی تعلق نہیں، اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2سال کی تاخیر …

Read More