Author: پاکستان ایکسپریس

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکا اور کیریبین میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم (کپتان) ، ابرار احمد، اعظم خان ، فخرزمان ، حارث رؤف ، افتخار احمد ، عماد وسیم ،محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان ،نسیم شاہ ، صائم ایوب، شاداب…

Read More

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔ عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ عالمی عدالت نے فیصلہ 2-13 کی اکثریت سے سنایا، درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویشناک حالات سےدوچارہیں۔ عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل فوری طور پر رفح کی بارڈر کراسنگ کو کھولے۔ عدالت نے کہا…

Read More

فیصل آباد:پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی حجم میں تین گنااضافہ کی گنجائش موجود ہے جس کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انڈونیشیا کے سفارتخانہ کے چارج ڈی افیئر رحمت ہندراتا کسوما نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ سیاسی اور معاشی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈونیشیا اپنے دارالحکومت جکارتہ کو بورنیو کے جزیرہ پر منتقل کر رہا ہے اور آئندہ سال ہم پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ 32 ارب ڈالر سے زیر تعمیر…

Read More

فیصل آباد:پاکستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بارپیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ رواں برس کے اختتام تک مذکورہ ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پھل اور سبزیوں سمیت کسی بھی پراڈکٹ کی برآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی2023 سے اپریل 2024تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ…

Read More

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی آئی ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں یواے ای کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات کاحجم 579.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو405.43 ملین ڈالرزرمبادلہ…

Read More

جدہ: سعودی حکام نے ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اب ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی ہوگی اور آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہےکہ مکہ مکرمہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طورپر وہاں سے نکل جائیں۔

Read More

اسلام آباد:امریکا یوکرین کے ساتھ روس پر کئے جانے والے حملوں میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان بارے بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ تاس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا کہ امریکاروسی سرزمین میں گہرائی تک اہداف پر حملے کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پریوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ یوکرین کے پاس وہ جنگی سامان ہو ہے جس کی اسے ضرورت ہے، جب اسے…

Read More

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام تہنیتی خط ارسال کیا۔جمعرات کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں۔ 2022 میں ، پہلے چین ۔ جی سی سی سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس نے چین اور جی سی سی ممالک کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی۔ چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی…

Read More

دی ہیگ:بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کا حکم دینے کی جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ (کل) جمعہ کو سنائے گی۔اے ایف پی کے مطابق جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت سے ہنگامی اقدامات کے لیے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دیا جائے جس میں رفح شہر بھی شامل ہے، جہاں اسرائیلی فوجی اس وقت جارحانہ کارروائیاں کررہی ہے۔اصولاً بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ریاستوں کے لئے لازمی ہے لیکن اگر کوئی ریاست کسی…

Read More

واشنگٹن:امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا مذاکراتی عمل کے ذریعے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور ایسے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہو۔انہوں نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک۔ امریکا کے’’ دا ہیٹ‘‘ نامی نئے شو کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم اعتماد کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ’’پرسیپشن مینجمنٹ‘‘ پر کام کیا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد اہم ہے اور خطے…

Read More