Author: پاکستان ایکسپریس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کا مثبت دن رہا، 100نڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 248 بنائی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بازار کا بینچ مارک 100انڈیکس 868 پوائنٹس اضافے سے 75 ہزار 983 پر بند ہوا ہے۔ یہ انڈیکس کی زندگی کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔ کاروبار دن میں 100انڈیکس 985 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 60 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت…

Read More

کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرانے کے لیے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا ہے۔ کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے 7 سال کے ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، کمپنی نے 2023 تا 2030 کا ملٹی…

Read More

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔  بجٹ اجلاس 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی کر رہے تھے۔ وزیرخزانہ خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور ایوان میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے100ارب روپے کاسرپلس بجٹ پیش کیا۔ وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے بتایا کہ کل محصولات 1754 ارب روپے ہیں جبکہ کل اخراجات 1654ارب روپے ہیں۔ کے پی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ…

Read More

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پرکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی کارروائی کا دفاع  کیا ہے۔  سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے ۔ پہلا نوٹس 2020 میں اور آخری نوٹس 10 مئی کو دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی 2 منزلیں نقشے کی منظوری کے بغیر ہیں، کنٹینرز اور پارکنگ شیڈز بھی تجاوزات ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کا…

Read More

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرکے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کو وفاقی بجٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی معیشت کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ وزیرمملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت نے فرضی اعداد وشمار پر بجٹ پیش کیا، امید…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان چین جے سی سی اجلاس پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفنگ دی، چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی…

Read More

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رفح میں اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے دیے گئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان باسم نعیم نے کہا ہے کہ ہم عالمی عدالت انصاف کی جانب سے رفح میں اسرائیلی آپریشن فوری روکنے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کا یہ فیصلہ ناکافی ہے کیونکہ غزہ کی پٹی اور خاص طور پر شمالی غزہ میں بھی اسرائیلی حملے اتنے ہی شدید اور خطرناک ہیں جتنے رفح میں ہیں۔ …

Read More

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا۔ عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ عالمی عدالت نے فیصلہ 2-13 کی اکثریت سے سنایا، درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نے پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویشناک حالات سےدوچارہیں۔ عدالت نے…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ جاری کیا، 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ اردو میں جاری کیا گیا۔ عدالت کے تحریری حکمانے کے مطابق انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)کے سیکٹر کمانڈر اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کو 29 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق وزیر قانون اور سیکرٹری…

Read More

بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ  نے  ایران کےساتھ سفارتی، تجارتی  اور ثقافتی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بحرین کے بادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے  روس کے صدر پیوٹن سے ماسکو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بحرین کےبادشاہ شیخ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا کہ بحرین اور ایران کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں، اب کوئی وجہ نہیں کہ ایران بحرین تعلقات کی مکمل بحالی میں تاخیرکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، ہم پڑوسی…

Read More