Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ بشام میں چینی انجینئرز پرحملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، تمام شواہد موجود ہیں کہ بشام حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلائے یا انہیں ہمارے حوالے کرے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دونوں ممالک مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری بہتری اور ہم ان کی بہتری کے لیےکام کرتے ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے لیے…
سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرگودھا کی مجاہد کالونی میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس اور سادہ لباس اہلکار زخمی شخص کو ایمبولینس میں ڈال کر ساتھ لےگئے جبکہ مشتعل افراد نےگھر میں بنے جوتوں کے کارخانےکو آگ لگا دی، مشتعل افراد نے بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او خوشاب، آر پی او، امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس…
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ ایس آئی ایف سی کے آج کے اجلاس سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے، میرے بھائی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم 6 گھنٹے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈا پور سے بہت خوش گوار ماحول میں گپ شپ ہوئی، آج کا اجلاس اچھے ماحول میں ہوا، آج کی میٹنگ سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا…
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ آج ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات ہوئی لیکن جو بات کرنا تھی اس کا ماحول نہیں تھا۔ ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈيا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا معاملہ پہلے نمبر پر ہے، اس معاملے پر بات چیت الگ سے شروع ہے، جب ویسے ہی بات کرنے کا موقع مل رہا ہے تو ایسی جگہ پر بات کرنے کی ضرورت نہیں جہاں نہ ماحول نہ تھا، نہ…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر توانائی اویس لغاری اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ…
کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہےکہ کراچی میں اجتماعی سزا کا نظام کے الیکٹرک نے رائج کردیا اور ڈھٹائی سے مانتے بھی ہیں لیکن کسی ایک کی سزا پورے معاشرے کو نہیں دی جاسکتی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک کی پالیسیز ہماری سمجھ سےباہر ہیں، یہ کیا طریقہ ہے کوئی بجلی چوری کرے تو پورے محلےکی بجلی بند کردو۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا ایشو ہمارے کنٹرول سے باہر ہے، تسلیم کرتاہوں کہ کوئی ادارہ اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے بجلی فراہم نہیں کرسکتا، بجلی چوری کی کبھی…
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ 23 مئی تک سکیم کے تحت 17384 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 23 مئی تک کراچی سے 5173، لاہور سے 4871، اور اسلام آباد سے 1406 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی سے 1944، پشاورسے 1409 اور کوئٹہ سے 899 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
اسلام آباد:ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں ملکی سفارت خانے اور پرائیوٹ انجینئرنگ آفس کے اشتراک سے پاکستانی آموں کی تشہیر کے لیے منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ آل ہامبا ایگزبیشن ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہفتہ 25مئی ہے ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 10روزہ عالمی نمائش قطر کے شہر دوحہ میں 27جون سے 6جولائی تک جاری رہے گی جس میں پاکستانی آم اور اس سے بنائی گئی مصنوعات جن میں اچار ، آئس کریم ، جام ، آم کے بیج اور…
اسلام آباد:ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے ہفتے کے دوران کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.34 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 21.31 فیصد تک گرگئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 23 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور:پولینڈ کے سفیر میسیئج پیسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم ایک بلین ڈالر کے قریب ہے،پاکستان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی بدولت 800 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں،پولینڈ کی مارکیٹ تک پاکستانی اشیا کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے جبکہ گزشتہ سال پولینڈ کی پاکستان کے لئے برآمدات 128 ملین ڈالر رہیں۔انہوں نے لاہور چیمبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کی کاوشوں اور کوششوں کی بدولت ہی یہ وفد پاکستان آیا ہے…