Author: پاکستان ایکسپریس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 ہزار167 افراد نے اپنی موبائل سمز بلاک ہونے کے بعد مالی سال 2023 کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں جس کے بعد ان کی سمز بحال کردی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے 14 مئی سے تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں (ٹیلی نار، یوفون اور جاز) کو تقریباً 60 ہزار نان فائلرز کے شناختی کارڈ نمبر بھیجے تھے تاکہ ان افراد کی سم کارڈز کو بند کیا جائے، تاہم ایف بی آر نے ان 60 ہزار نان فائلرز کے نمبرز سے متعلق معلومات شیئر نہیں…

Read More

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے پہلے استعمال نہ کرنے (نو فرسٹ یوز) کی پالیسی پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف پر زور دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) میں یوم تکبیر کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دینے والے جنرل خالد احمد قدوائی نے کہا کہ پاکستان کے پاس نو فرسٹ یوز (این ایف یو) نہ کرنے کی…

Read More

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ججز کی اکثریت ملکی خوشحالی پر متفق ہے پر چند کالی بھیڑیں عمران خان کو ریلیف دینے پر تلی ہیں، آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کے لیے عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں دوبارہ ترقی نہ آئی تو کوئی جج ہوگا نہ سیاستدان، 2018 میں نواز شریف  جیتے ہوئے تھے مگر انہیں ہروا کر عمران خان کو  جتوایا گیا،…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ لاہور میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے ابھی شرکا کو خاموش ہونے کا کہا، مجھے ثاقب نثار نے زندگی بھر کے لیے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹادیاتھا، نواز شریف کو…

Read More

رفح میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں، شہدا میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ میں جھلسنےکے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہے، شہداء…

Read More

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کےخلاف تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے تل ابیب میں کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب پر 6 ماہ بعد حماس کا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے، تل ابیب کے علاقوں میں15دھماکے سنے گئےہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں کئی ماہ…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس نے انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہیں، یاسمین راشد کی طبیعت مکمل ٹھیک ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اینٹی بایوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی انہیں ملنے آئی تھی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد قے، پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر جیل سے سروسز اسپتال لائی گئی…

Read More

سکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشتگردہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر اندازمیں تلاش کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…

Read More

حکومت نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی ایک اور پیشکش کردی۔ حکومت نے سڑکیں چھوڑ کر ایوان میں آنے کی شرط لگادی ساتھ ہی مثبت اپوزیشن کرنے اور 2029 تک انتظار کرنے کا بھی کہہ دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دروازے بامقصد مذاکرات کے لیے کھلے ہیں، 9 مئی کے واقعات کو قوم معاف نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی سیاست میں مارکھانے کے بعدعدالت کا کندھا استعمال کرتی ہے۔ دوسری جانب ایوان صدر سے بھی تحریک انصاف کو بات چیت کا پیغام دیا گیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا…

Read More

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پریشر ککر پھٹ جائے گا جس کا نقصان ان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا جنھوں نے پاکستان کے اندر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے باہر فرار کے راستے ڈھونڈ لیے ہیں وہ اس نقصان سے محفوظ رہیں گے۔ عارف علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو کچھ بھی ہو جائے ہم ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وقار کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ جھوٹی،…

Read More