Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مرکزی ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے، اس کا حتمی فیصلہ لیگل ٹیم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے کچھ ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری وڈیو کے ایک حصے پر اعتراض تھا، بانی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ…
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔ عرفان صدیق…
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت 30 مئی کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں قرا ر دیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست دی گئی، درخواست میں ایک جواز یہ پیش کیا گیاکہ دیگر کیسز کے مقابلے میں اس کیس کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت کا جواز حقائق سے منافی ہے کیونکہ بہت کم مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھائی گئی، کچھ مقدمات کی…
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی سقوط ڈھاکا سے متعلق ویڈیو پر تحریک انصاف مشکل میں آ گئی۔ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کا معاملہ اٹھایا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کو اس کی وضاحت دینا پڑی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو سیاسی تناظر…
وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 200 یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف نہ بڑھانےکی ہدایت کی ہے اور پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی معاشی ٹیم کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں تقریباً 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجلی نرخوں میں سبسڈی دی جائے…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کی جانب سے شوہر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکلا ایمان مزاری، ہادی علی ایڈووکیٹ اور حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہو ئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے عدالت کو بتایا کہ احمد فرہاد 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، ان کو فیملی سے ملوادیا گیا لہٰذا…
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔ عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔ دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم نے…
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشس کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے لیکن انہیں لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سانحہ…
امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی، نیویارک کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو خاموش کرنے کے لیے دی گئی ادائیگی کو چھپانے کے مقدمے میں مجرم قرار دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 12 رکنی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔ عدالت نےکاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ امریکی عدالت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد تمام 34 الزامات درست ثابت ہوئے، 11 جولائی کو…
ملک کی عسکری قیادت نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لازم ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن…