Author: پاکستان ایکسپریس

ٹی 20 ورلڈکپ کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو بآسانی 39 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر (56 رنز) اور مارکس اسٹوئنس (67 رنز) کی مدد سے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 164 رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 125 رنز بناسکی۔ بارباڈوس کے دارالحکومت برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر میدان میں اترے، تاہم ہیڈ صرف 12 رنز بنا کر بلال خان کی گیند پر…

Read More

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ شائقین ٹی20 ورلڈکپ میں ہم سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح بڑے اسکور کی امید نہ رکھیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنے پہلے معرکے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیویارک میں پچ کی کنڈیشنز کو دیکھ کر لگتا ہے ان میچز بلےبازوں کے لیے چیلنجنگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شائقین ٹی20 ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے میچز میں ہم سے آئی پی ایل کی…

Read More

بیجنگ :وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے ملاقات کی، ملاقات میں چین پاکستان کی منفرد اور پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، اسٹریٹجک اعتماد اور باہمی فائدے سے چلنے والے عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چائنا سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین…

Read More

سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی عمران خان کی درخواست کے معاملے پر جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری کردہ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے کیس کی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست کو منظور کیا اور لکھا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے مطابق سپریم…

Read More

بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب سے مظاہرین کے کیمپوں کو اکھاڑ پھینکنے اور کوئٹہ چمن ہائی وے کھولنے کے بعد دھرنے کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی، جس کے نتیجے میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ چمن ہائی وے کو آمدروفت کے لیے کھولا، تاہم مظاہرین نے کچھ ہی دیر بعد شاہراہ کو ایک بار پھر بلاک کردیا جس کے نتیجے میں سرحدی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت معطل…

Read More

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، سکیورٹی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ غیر مستقل ارکان کا تقرر آج کرے گی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے کیلئے پر امید ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کیلئے پاکستان کو 8 ویں مدت کیلئے جمعرات کو منتخب کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کے علاوہ دیگر چار ممبران اگلے دو سال کیلئے خدمات انجام دیں گے۔ پاکستان 2012-13، 2003-04، 1993-94 اور1983-84، 1976-77، 1968-69، اور 1952-53 کے دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ سلامتی کونسل 15…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13ججز پر مشتمل فل کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کر رہاہے۔ جسٹس مسرت ہلالی طبیعت ناسازی کے باعث فل کورٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل سنی اتحاد فیصل صدیقی کا کہنا تھا یہاں دو مختلف درخواستیں عدالت کے سامنے ہیں جبکہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا…

Read More

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو برتری حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے 8 ریاستوں کی 57 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد انتخابات کا مرحلہ ختم ہوگیا۔ ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہا۔ سات مراحل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا اعلان 4جون کو کیا جائے گا تاہم سرویز ایجنسیز اور بھارتی میڈیا کی جانب سے ایگزٹ پول جاری کردیے گئے ہیں۔ ری پبلک بھارت میٹرکس…

Read More

نیتن یاہو حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے 2  وزرا اور  اتحادیوں نے حماس سے جنگ بندی  معاہدے کی صورت میں حکومتی اتحاد چھوڑنے اور حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔  نیتن یاہو حکومت میں شامل نیشنل سکیورٹی کے وزیر ايتمار بن غفير اور وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مکمل خاتمے سے پہلے جنگ بندی کی گئی تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔ اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کے وزیر ايتمار بن غفير کا کہنا ہے کہ ہم حماس کو تباہ کیے اور یرغمالیوں کی واپسی کے…

Read More

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔ مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو، یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے؟

Read More