Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔ سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔ سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔ قرارداد کے مطابق اسرائیل نے…
ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور 120 رنز کے ہدف کے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ میں لاگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن اسٹیڈیم اور اس کے اطراف شدید بارش کی وجہ سے ٹاس وقت پر نہ ہو سکا۔ میچ میں ساڑھے سات بجے ہونے والے ٹاس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سکی اپنے حق میں…
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ٹو کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت سعودی عرب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔ مہمان ٹیم کھیل کے پہلے ہاف میں دو گول کرنے میں کامیاب رہی، دونوں گول البریکان نے بنائے، پہلا گول البریکا ن نے 26 ویں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب کا تیسرا گول الجوائر نے اسکور کیا، تین صفر کے اسکور پر میچ ختم ہوا۔ واضح…
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔ ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔…
پاکستان نے 2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا غیر مستقل رکن بن گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کے لیے ووٹنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہوئی۔ پاکستان، ایشیا پیسفک گروپ میں غیر مستقل رکن کا امیدوار تھا جس کے لیے 182 ممالک نے اس کی حمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کے لیے رکن منتخب ہوا ہے۔ پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو 2026-2025 کی مدت…
مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔ چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔ یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز (مختصر ویڈیوز) پر لگارہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں۔ تاہم اس وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے…
بولی وڈ فلموں میں منفی اور متعدد بار پاکستان مخالف کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں نہ صرف بنگلادیشی اور سری لنکن بلکہ پاکستانی بھی بہت پیار اور عزت دیتے ہیں۔ وویک اوبرائے نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا، اس دوران وہ کار میں سفر کرتے دکھائی دیے۔ انٹرویو کے دوران کار میں سفر کے وقت وہاں سے گزرنے والے پاکستانی افراد نے وویک اوبرائے کو چلتی گاڑی سے سلام کرتے ہوئے پاکستان سے محبتوں کی آواز بھی دی۔…
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف اپنی پہلی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راتھوڑ نے کہا ہے کہ نیویارک کی مشکل پچ کے لیے ہمارے پاس باصلاحیت اور تجربے کار بیٹرز موجود ہیں۔ ڈان میں شائع غیر ملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راتھوڑ نے کہا کہ ہم نے اس پچ پر پریکٹس میچ کھیلا تھا تو ہمیں انداز تھا کہ یہ ایک مشکل وکٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے…
نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن زیادہ گول اسکور کرنے کی بنیاد پر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو فرانس کے خلاف تیسرے گروپ میچ میں سنسنی خیز میچ کے بعد شکست ہوئی، قومی ہاکی ٹیم نے فرانس کے خلاف 6 کے مقابلے میں 5 گول کیے۔ گرین شرٹس کی جانب سے رانا عبدالوحید، ابوبکر محمود، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمٰن اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ تاہم، پاکستان نے ملائیشیا سے بہتر گول اوسط کی…
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران یوگینڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔ امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں ٹی20 ورلڈکپ کے 9ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیوگنی کی پوری ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں یوگینڈا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاپوا نیوگنی نے پہلے بیٹنگ کی اور ان کے صرف 3 بلے باز ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے، اوپننگ بلے باز…