Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اورنگی ٹائون میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک اور شہری زخمی ہوگیا ، شہر قائد میں گزشتہ دو روز میں دو افراد پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہوئے ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن غازی آباد مہاجر چوک پر 45 سالہ محمد ندیم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے ابتدائی طور پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ دو دن میں نوجوان سمیت دو افراد پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے…
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک کی وجہ سے ملیرایکسپریس وے کے پہلے حصہ کا کام مکمل نہیں ہوا جبکہ وزیراعلیٰ منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے ملیر ایکسپریس وے کے دورے کا آغاز کورنگی کاز وے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ…
دیوالی کے موقع پر الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی مقبول جوڑی نے اپنی آنے والی فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کا ایک نیا پوسٹر ریلیز کیا، جس نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔ فلم ساز کمپنی میتھری مووی میکرز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹر شیئر کیا گیا، جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ "پشپا راج اور سری ولی کی جانب سے آپ اور آپ کے خاندان کے لئے دیوالی کی دلی مبارکباد!” اس پوسٹر میں الو ارجن نے اپنے مشہور کردار پشپا راج کے انداز میں کرشماتی اور جاندار شخصیت کا مظاہرہ کیا، جبکہ…
کراچی: کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر متوقع طور پر ریکارڈ اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے۔ 15 سے 31اکتوبر کے دو ہفتوں میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت کپاس کی پیداوار میں حیران کن طور پر 50فیصد کے لگ بھگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،کاٹن ایئر2024-25 کے دوران کپاس کی مجموعی پیداوار جو اس سے قبل 50 سے 55لاکھ گانٹھ تصور کی جارہی تھی وہ اب 60لاکھ گانٹھ تک بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی…
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 59 ویں سالگرہ منائی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر کنگ خان نے جہاں ایک کیک اپنی فیملی کے ساتھ کاٹا وہیں دوسرا کیک مداحوں کے ساتھ کاٹ کر انھیں بھی اس خوبصورت لمحے میں اپنا شریک بنایا۔ مداحوں کی جانب سے منعقدہ ’ایس آر کے ڈے ‘ کے نام سے منعقدہ تقریب کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ اگر ان کے تینوں بچوں (آریان خان، سوہانا خان اور ابراہم خان) میں کبھی لڑائی ہوئی تو وہ کس کا ساتھ دیں گے…
ممبئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اعجاز پٹیل نے میچ میں 11 شکار کیے۔ تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی…
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پولیو مرکز پر حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر گرینیڈ سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے متعدد علاقوں میں پولیو ورکر کی رسائی ممکن نہیں ہے۔ یونیسیف کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد…
لاہور: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی صوبائی حکومت کے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) خریدنے پر ہمیں اعتراض نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے حلف اٹھانے سے پہلے ہی پی آئی اے کی نجکاری کا فریم بن چکا تھا اور 830 ارب خسارہ تھا، میں آکر فریم ورک میں تبدیلی نہیں کرسکتا تھا، میری پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی نہیں بلکہ فروخت کرنے کی ذمہ داری ہے۔ پی آئی اے کے ساتھ جس نے جو کیا وہ اپنے گریبان میں جھانکے، کس کس نے بیڑا…
اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر شرح مہنگائی میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا،حالیہ ہفتے شرح مہنگائی میں 0.10 فیصد، اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2فیصد اضافہ کیساتھ 7.2فیصد تک پہنچ گئی۔ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر22889 سے29517روپے ماہانہ آمدنی والے ہوئے،ان کیلیے شرح مہنگائی 17.42فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اور ماہانہ رپورٹس کے مطابق ملک میں ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر شرح مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اکتوبرشرح مہنگائی ماہانہ بنیادوں پر 6.9 فیصد سے بڑھ کر 7.2فیصد تک ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے پہلے…
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے نام کا اب اعلان کر دیا گیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’دعا پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔