Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے لیکن میں ببانگ دُہل یہ باتیں کہہ رہا ہوں کہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میری دلچسپی اسے حل کرنے میں ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کے مطابق بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ حاصل کرنے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے…
خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خلیل جبران اور سجاد ایڈوکیٹ گھر جا رہے تھے، ملزمان نے انہیں کار سے اتار کر فائرنگ کی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کردی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی…
مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔ یاد رہے…
فیصل آباد میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ستیانہ روڈ پر محلہ شریف پورہ کے ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث 9 افراد جھلس گئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی، آگ…
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ قومی اسمبلی کا اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کا ایوان میں شور شرابہ جاری رہا اورسنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ تقریر کرتے رہے اور کہا کہ گزشتہ حکومت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کرنے پر اس کی تعریف کرنا ہوگی، اسٹیڈ بائی معاہدے سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی، اسٹینڈ بائی…
معروف موسیقار و گلوکار شیراز اپل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا (اے آر) رحمٰن کے ساتھ رابطہ کرنے اور پھر ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا کرنے میں سات سال لگے۔ شیراز اپل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کے والد پاک فوج میں تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے بھی فوج میں شامل ہوں اور والد کی وفات کے بعد…
کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدو بدی گانے میں ماڈلنگ کے جلوے بکھیر کر شہرت حاصل کرنے والی ماڈل وجدان راؤ کی جانب سے قومی ٹیم پر کی جانے والی تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وجدان راؤ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں قومی کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ماڈل وجدان راؤ وائرل ویڈیو میں حکومت کو تجویز دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلا چھیننے کے بجائے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بلا چھینا چائے۔ ماڈل ویڈیو میں کہتی ہیں کہ پی…
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف اور ان کے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نوازشریف کے مبارکباد کے پیغامات کا جواب دیتے ہوئے ان کی امن کی پیشکش پر بھارتی شہریوں کی ’سیکیورٹی اور خوشحالی‘ کو اپنی ترجیح قرار دیا، مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے مودی کو مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنھالنے پر مبارکباد دی تھی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکربلاگنگ ویب سائٹ (ایکس) پر ایک مختصر سے پوسٹ میں مودی کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ’بھارتی وزیراعظم کو حلف لینے پر مبارکباد‘، جس…
واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملنے والی قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے اور اس رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہو گا۔ عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی اور منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ عالمی بینک کے مطابق داسو…
یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے افریقا سے غیر قانونی طور پر آنے والے 38 تارکین وطن ہلاک اور 100 لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ضلع روڈم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب رہے تاہم تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ برطانوی…