Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر قیمت پر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی مسائل سے نکالنا چاہتی ہے، حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے اور دودھ، اسٹیشنری، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں سمیت بعض ضروری اشیا پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2024 کی بنیاد وہ ہوم گراؤنڈ ریفارم پلان ہے جس کے ذریعے حکومت ملک کو معاشی دیرینہ مسائل سے نکالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس…
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو آپریشن ’عزم استحکام‘ کے بارے میں گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی فوجی بڑا آپریشن نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف، جے یو آئی (ف) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے اس آپریشن کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج ہی پریس کانفرنس میں آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سامنے…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزرا، تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس کی اجلاس نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ عید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کر دیکھ لیا کچھ نہ بن سکا تو اب منتوں ترلوں پر آگئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں تو اچھی بات ہے، ہم اسے ویلکم کریں گے خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صرف خیبر پختونخوا میں نہیں پورے پاکستان میں ہورہی ہے، ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے، ان چوروں کے بل ایماندار صارفین کے بل میں شامل…
سوات کے علاقے مدین میں توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ مشتعل افراد نے تھانے کو بھی آگ لگادی، حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کے مطابق قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کر کے سڑکوں پر گھسیٹا۔ انہوں نے بتایا کہ مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو لوگوں نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال…
صادق آباد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر 2 برادریوں میں جھگڑا ہوگیا جبکہ ایک دوسرے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے جمالدین والی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس شیئر کرنے پر ماچھی برادری اور درگڑا برادری میں جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ دونوں برادریوں کے سینکڑوں افراد اسلحہ، ڈنڈے سوٹے لے کر آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں پولیس نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔…
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال کے طویل عرصے بعد شمالی کوریا کے پہلے دورے پر پیونگ یانگ پہنچ گئے۔ روسی صدر کی آمد کی شمالی کوریا آمد کے موقع پر کم جونگ ان نے انکا استقبال کیا، جبکہ روسی صدر کو سلامی بھی دی گئی، حالیہ سالوں بالخصوص یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ کریملین کی جانب سے روسی صدر کے دورے کو ’دوستانہ‘…
کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کا رکن عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے ضلع اسد آباد میں ہلاک ہوا، عبدالمنان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ملوث تھا، اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست…
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیشنل گرڈ سے صوبے کی بجلی کم کی گئی تو وہ نیشنل گرڈ سے بجلی بند کر دیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا وفاق اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا اور واپڈا کے پی کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کسی فیڈر سے نہیں ہونی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ کس طرح بیٹھے…