Author: پاکستان ایکسپریس

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں، امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے۔…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹ پر چل رہی، وزیر داخلہ محسن نقوی فراڈ اور سفارشی ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے محسن نقوی کو نکالیں جو سفارش پر چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حکومت رہ گئی تو لکھ لیں اگلے بجٹ میں قرض مزید بڑھ جائیں گے، غربت بڑھ جائے گی، ملک کے اخراجات بڑھ جائیں گے اور آمدن بہت کم ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا…

Read More

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مالیاتی ویب سائٹ بلوم برگ کی جانب سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔ بلوم برگ کے مطابق جون کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی۔ بلوم برگ نے اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ روز مرہ اشیاء کے کنزیومر انڈیکس میں ایک سال کے مقابلے میں 12.57 فیصد اضافہ ہوا۔

Read More

اسلام آباد: حکومت نے آبادی  پر قابو  پانے کےلیے 5 سالہ منصوبے کے تحت آبادی بڑھنےکی رفتارکم کرنے کے اہداف مقررکردیے۔  ذرائع کے مطابق آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح کو 2030 تک 1.1فیصد تک کم کرنےکاہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا بتانا ہے کہ آبادی بڑھنے کی شرح 2023 کی آخری مردم شماری کے مطابق 2.55 فیصد تھی، مالی سال 2024 میں مجموعی شرح پیدائش3.32 فیصد تھی جب کہ مجموعی شرح پیدائش کو 2030 تک 2.2 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دانستہ مانع حمل روکنےکی شرح…

Read More

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے کہا ہےکہ موجودہ تنازع الیکشن کمیشن کی غلطیوں کی وجہ سے آیا، سپریم کورٹ کی ڈیوٹی نہیں کہ غلطی کو ٹھیک کرے جب کہ عدالت انصاف کے تقاضوں کا نہیں آئین اور قانون کا اطلاق کرتی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل، الیکشن کمیشن کے وکلا اور اٹارنی جنرل نے دلائل دیے۔ اٹارنی جنرل منصوراعوان نے دلائل…

Read More

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے  عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات پر اقوام متحدہ کے  ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے   پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔  اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خود مختار ریاست کےطور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین  پر عمل ہوتا ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی،جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔  وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور…

Read More

نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ذلفی بخاری کی نامور لاء فرم کے ذریعے اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر یو این ورکنگ گروپ کی قانونی رائے سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی  فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر…

Read More

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ ’آپریشن عزم استحکام‘ کی کامیابی کے لیے ملک کو چھوٹے ہتھیار اور جدید آلات فراہم کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے حال ہی میں انسداد دہشت گردی کی مہم کو دوبارہ متحرک کیا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس میں مقامی آبادی کو بے گھر کیا جائے گا۔ امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، اسکالرز، دانشوروں، اور کارپوریٹ رہنماؤں…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اپنا کیس جیتے یا ہارے، دوسری جماعتوں کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے اصول سے ہٹ کر نہیں دی جا سکتیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں چیئرمین کی سنی…

Read More

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھا جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے، فتنا پھیلایا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جاسکتاہے رکھا جائے، ہم آئین…

Read More