Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔ حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ مصر اور قطر کے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ معاہدے پر حماس سے بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد بھیجا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق موساد سربراہ اسرائیلی وفد کی سربراہی کررہےہیں اور اس بار جنگ بندی معاہدہ ہونے کا حقیقی امکان موجود ہے۔…
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے پاس کیے گئے ہتک عزت قانون میں میڈیا کا بہت احترام ہے لیکن میڈیا بولے کہ ہم جھوٹ بولیں اور پکڑے نہ جائیں، یہ نہیں ہوگا۔ لاہور میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کے دوران مریم نواز نے سوات واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل مذہب کی بے حرمتی کی بہت شکایات سامنے آرہی ہیں، بڑھتے واقعات کی وجوہات کو دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جب کوئی جرم ثابت ہوتاہے تو مجرم کو…
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ ان سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نےکہا کہ اگر ایتھلیٹ اگلے ایونٹ کےلیے کوالیفائی نہ کرے تو فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کو فارغ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ اُن سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے اسپورٹس فیڈریشنز میں آپریشن کلین…
وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں۔ جام کمال کا کہناتھاکہ موجودہ بجٹ میں بھی کئی ایسے منصوبے ہیں، جو سیاستدانوں کے نہیں ہیں، فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی اونر نہیں ہوتا، ان گمنام اسکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہوتا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کئی ایسے منصوبے رکھے گئے جو سیاستدانوں کے نہیں، زیادہ تر ایسے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں، گمنام…
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے اور پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج…
وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلوصارفین کیلئے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔ دستاویز میں بتایاکہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپےاضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300…
بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود پڑھ لیا۔ حضور ﷺ پر درود بھیجتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔ اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔ راہول گاندھی کے بیان پر بی جے پی…
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 8572 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 497 اساتذہ اور اسٹاف ممبر بھی شہید ہوئے جب کہ 3000 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر …
کینبرا :آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز واشنگٹن میں ہونے والے امریکی قیادت میں مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم انتھونی البانیز 9 سے 11 جولائی تک واشنگٹن میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ان کی جگہ نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس سربراہی اجلاس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔ رچرڈ مارلس کے ترجمان نے ایک بیان…
ریاض :سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل اور انشورنس اتھارٹی نے آجر کے ساتھ رجسٹرڈ گھریلو ملازمین کے لیے لازمی انشورنس کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل کی سرکاری ترجمان ایمان الطریقی نے وضاحت کی کہ اگر کسی گھرمیں گھریلو ملازمین کی تعداد چار سے زیادہ ہے ہے تو ان کی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین کی انشورنس پالیسی میں بنیادی نگہداشت، صحت عامہ اور ایمرجنسی کیسز شامل ہیں۔ اس میں کٹوتی کی شرح کو شیئر کیے بغیر ہسپتال میں داخلے، ہنگامی صورتحال میں…