Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں۔ مرکزی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کر رہے تھے، سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ اور عمران خان کے وکیل عمران صابر، مرتضیٰ طوری، زاہد ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل زاہد آصف نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزمان کوئی مزید شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں ، تو پیش کر سکتے ہیں، ہمیں کوئی…
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 23 جولائی کو کیس پر سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 9 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے جس کیس کو الیکشن کمیشن نے تقریباً ڈیڑھ سال تک…
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا دو، آئی فون پر ٹیکس لگا دو، بجلی پر ٹیکس لگادو، کیا یہ طریقہ ہے؟ اسلام آباد میں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ہم نے معیشت کو مستحکم کرنا ہے، اس کے لیے مشکل سفر طے کرنا ضروری ہے، اس کے لیے ہمیں تحمل، برداشت اور قربانی کا مظاہرہ کرنا لازمی جز ہے،…
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی۔ ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اڈیالہ جیل کے گیٹ پہنچے تو انہیں سابق…
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا۔ 14مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب…
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل…
ماسکو :روسی خلائی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی خلاباز تقریباً نصف صدی قبل چاند پر اترے تھے۔ روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ یوری بوریسوف نے اس حوالے سےروسی پارلیمنٹ کے ارکان کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ چاند پر جانے والے امریکی خلا بازچاند کی مٹی کے نمونےلائے تھے جو انہوں نے اس وقت سابق سوویت یونین اور دیگر کئی ممالک کو دیئے تھے۔سابق سوویت یونین اور دیگر کئی ممالک کے سائنسدانوں نے مٹی کے ان نمونوں کا جائزہ لے کر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ چاند…
آ ستا نہ :چینی صدر شی جن پنگ نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔جمعرات کو چینی میڈیا گروپ کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ چین برکس کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے، "گلوبل ساوتھ” کو متحد کرنے، "نئی سرد جنگ” کو روکنے اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں اور تسلط پسندی کی مخالفت میں روس کی حمایت کرتا ہے۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور ایس سی او کے ہم نصیب معاشرے…
آستانہ :بیلاروس باضابطہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن بن گیا۔ شنہوا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا 24 واں سربراہی اجلاس جمعرات کو آستانہ میں شروع ہوا۔ سربراہی اجلاس کا آغاز ایک سرکاری تقریب سے ہوا جس میں بیلاروس کی رکنیت کیلئے تمام متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ سربراہان مملکت نے ایس سی او اجلاس میں جمہوریہ بیلاروس کی مکمل رکنیت کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اس وقت آستانہ میں جاری ہے جس میں چین، روس، قازقستان، بھارت، ایران، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، بیلاروس، منگولیا، آذربائیجان، قطر،…
بیجنگ:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد 8 جولائی سے چین کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گی۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے جمعرات کو اعلان میں بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اپنے چینی ہم منصب لی کیانگ کی دعوت پر 8 سے 10 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گی۔