Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسرائیل نے یمن کے حوثی باغیوں کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کر دیے۔ اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں یمن کے شہر حدیدہ بندرگاہ پر آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں3 افراد جاں بحق اور87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ ہفتے کو ہمارے لڑاکا طیاروں نے یمن کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اسرائیل…
برسلز :یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ بلاک نے عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور عدالت کی رائے کے لیے مزید حمایت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے پیش نظر یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم آئی سی جے کے تمام فیصلوں کے لیے اپنی غیر متزلزل…
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر التواء مقدمات 59 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 جولائی تک سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 59 ہزار 64 تھی، یکم سے 15 جولائی تک 1206مقدمات دائر ہوئے، 481 کیس نمٹائےگئے۔ رپورٹ کے مطابق 15 روز کے دوران انسانی حقوق کےکسی کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 32 ہزار سے زائد اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر ہیں، زیرالتواء فوجداری اپیلوں…
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بطور ہرجانہ ایک ارب روپےکا نوٹس بھجوایا ہے۔ وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور میرے موکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں۔ متن کے مطابق میرے موکل پرعزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس…
پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرغنہ نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز افغان میں روپوش ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان میں دہشتگردی کی ہدایات دے رہا تھا۔ خفیہ کال ریکارڈنگ میں نور ولی محسود احمد حسین کو اسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا…
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کر سکتا، بجلی کابل غریب لوگوں کیلئے ہی نہیں، ہر ایک کے لیے مصیبت بن چکا ہے۔ انہوں…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ساری زندگی جیل میں رہنے کیلئے تیار ہوں لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کروں گا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں واقعہ کی شدید مزمت کرتا ہوں، نہتے عوام پر گولی چلانا ظلم ہے، ہم بنوں کے عوام کے ساتھ ہیں، حکومت جوڈیشیل کمیشن سے انکوائری کروائے، ایسا لگتا ہے حکومت گرانے یا ایمرجنسی لگانے کی کوئی سازش ہو رہی ہے۔قائد پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی حکومتی جماعت خاص کر پیپلز…
امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلا جیکسن لی کی عمر 74 برس تھی اور انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن کا شمار ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ عرصے تک ڈیموکریٹ کانگریس ممبرز میں ہوتا تھا۔ شیلا جیسکن نے ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا اور انہوں نے پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔ حکومت پاکستان…
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تاہم ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کہ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کی آواز سنائی دینے کے بعد سابق امریکی صدر نے اپنے دائیں کان کو ہاتھ لگایا اور انتہائی…
اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےکارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی دھرنےکی قیادت کر رہے ہیں۔ حافظ سعد رضوی کا کہنا ہےکہ مطالبات کی…