Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا جہاں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، 4 ماہ ٹانگ پرپلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلآخر 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ نے منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف گناہ کرلیا، یہ جماعت نہیں بلکہ انتشاری ٹولہ ہے اور انتشاری ٹولے کا مقصد صرف شرپسندی…
لاہور :فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت، صنعت،سرمایہ کاری اور داخلہ اور نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز کو پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا لیڈر چن لیا۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز، سرپرست اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور سابق نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور توانائی ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی نائب صدرقراة العین اور دیگر نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی…
اسلام آباد :سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جاری کردہ ریگولیٹری گائیڈ لائنز کی رہنمائی میں نو انشورنس کمپنیوں نے پاکستان کی پہلی سینٹرلائزڈ آٹو انشورنس ریپوزیٹری کے قیام کے لیے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سی ڈی سی ایک خودکار ریپازٹری کے قیام کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔ اس حوالے سے سی ڈی سی ہائوس میں منعقد ہونے والی مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید ، کمشنر انشورنس عامر…
لاہور :سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ کامیابی ایک کثیر جہتی عمل ہے جس کی بنیادیں کردار، عزم، تسلسل، مستقل مزاجی،روابط اور ہمت پر استوار ہوتی ہیں۔انہوں نے یہ باتیں اتوار کو یہاں ثناء عبداللہ کی قیادت میں نوجوان طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران اپنی زندگی کی کامیابی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہی۔ وفد کے ارکان میں حفصہ، آمنہ، ندا، صبا طارق، سعدیہ، فضہ اور کشمالہ شامل تھے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ اپنی 82 سالہ زندگی میں تاجر سیاست کے دوران وہ ہمیشہ ان اصولوں…
لاہور :پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہے جس سے معیشت کو بہت زیادہ دبائو کا سامنا ہے۔ اتوار کو یہاں معیشت پر آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے موضوع پر گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی موجودہ شرح جاری رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 403 ملین سے بڑھ جائے گی جس کیلئے مزید خوراک، پانی، توانائی کے وسیع وسائل اور اضافی انفراسٹرکچر کی…
گزشتہ روز مسلم لیگ چھوڑنے کا اعلان کرنے والے آصف کرمانی کا کہنا ہے نواز شریف کی کل بھی عزت کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی کہ انہوں نے اپنے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مسلم لیگ ن میں غیرسنجیدہ اور نالائق لوگ آ…
جرمن شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا اور پاکستانی پرچم اتارنے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔ پاکستانی سفارتی حکام نے فرینکفرٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔ پاکستانی حکام کا…
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کا شکار ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تو یہ تک پتہ نہیں کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے۔ مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک شخص نے ووٹ لیے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے۔ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پراجیکٹ 2025 سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ نہ وہ اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے تو…
ڈھاکا: بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا۔ یاد رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔ دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی…
لندن: برطانیہ کی اپیل کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ 30جولائی 2024سے پہلے قانونی اخراجات کی مد میں ایم کیو ایم کے قائد اور بانی الطاف حسین کو 65000 پاؤنڈز (تقریباً 23333855روپے یا تقریباً 23.3 ملین روپے) ادا کرے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم پاکستان میں اپنے سابقہ عقیدت مندوں کے خلاف اپیل کورٹ میں دو دن کی سماعت جیت لی جو اگست 2016 میں ان سے منحرف ہو گئے تھے۔ الطاف حسین کی اپیل منظور کرنے اور ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں پہلے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے…