Author: پاکستان ایکسپریس

اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ باؤلر چارلی کیسل نے عمان کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے میچ کے دوران اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ باؤلر چارلی کیسل نے اومان کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 5.4 اوورز میں ایک میڈن اوور کرواکر 21 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔ چارلی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 2015…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی تاہم اس دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کےحوالے سے بات چیت نہیں کی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق سری لنکا میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی، 4 روزہ سالانہ اجلاس سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوا جس میں کھیل کے مختلف پہلوؤں، نئے قوانین بنانے، ٹی20 ورلڈکپ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ میٹنگ کی سائیڈ لائن پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ…

Read More

لندن :ٹریووہ چلوبہ کو پری سیزن دورہ امریکا کے لئے چیلسی کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔چیلسی کے دفاعی کھلاڑی25 سالہ ٹریووہ چلوبہ نے گزشتہ سیزن کے پہلے حصے میں انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد چیلسی ٹیم میں باقاعدگی سے حصہ لیا تھا لیکن چیلسی نئے مینیجر اینزو مارسکا نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ٹریووہ چلوبہ کوپری سیزن دورہ امریکہ کے لئے 28 رکنی سکواڈ میں حیران کن طور پر شامل نہیں کیا ہے۔چیلسی کی ٹیم جو گزشتہ روز امریکہ کے لئے روانہ ہوچکی ہے ،مینیجر اینزو مارسکا کے مطابق ویزلی فوفانا، رومیو لاویا،…

Read More

پراگ:اولمپک سلور میڈلسٹ مارکیٹا ونڈروسووا ہاتھ کی انجری کے باعث پیرس اولمپکس 2024 سے دستبردار ہوگئی ہیں۔25 سالہ چیک کھلاڑی مارکیٹا ونڈروسووانے یہ فیصلہ رواں ماہ کے اوائل میں انگلینڈ میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد کیا۔مارکیٹا ونڈروسووا 1994 میں سٹیفی گراف کے لوری میک نیل سے ہارنے کے بعد پہلی ومبلڈن ویمنز سنگلز چیمپئن بنی تھی ۔مارکیٹا ونڈروسووا نے ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ رواں موسم گرما کے…

Read More

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اولی پوپ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے…

Read More

اسلام آباد۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گلوبل سورسنگ ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 6 اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 19سے 21 نومبر تک جاری رہے گی جس میں ہوم ٹیکسٹائل ، فیبرک ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، ڈینیم ، سپورٹس وئیر ، لیدر اور جوتوں کے کاروبار سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ…

Read More

کراچی سمیت ملک کے 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیش جاری کردیا جس کے مطابق ریٹیلرز پر 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا اور ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مالیت کے حساب…

Read More

کراچی: سندھ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ بڑھا دیا گیا۔ سندھ کے بجٹ میں کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارٹ سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے، یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسمنٹ کے لیے…

Read More

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ50 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 429 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 14ہزار763 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالرکم ہو کر 2391 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے اگلے 5 برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر تک رہیں جو رواں سال میں 3.5 ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیت کے پیشِ نظر حکومت نے رواں مالی سال میں 79 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 79 ارب روپے کی…

Read More