Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔ پیپلزپارٹی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں۔ یاد رہے کہ 15 جولائی 2022 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر…
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کردیا، مشرقی علاقے میں رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری سے 81 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں۔ غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔ ادھر غزہ میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، غزہ…
ڈھاکا: بنگلادیش کی حکومت آج سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق فیصلےکو باضابطہ طور پر قبول کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر شہروں میں دوسرے روز بھی حالات پرسکون رہے مگر ملک میں کرفیو برقرار ہے جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بدستور بند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طلبہ نے حسینہ واجد حکومت کو پرتشدد کریک ڈاون پر معافی مانگنے اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے سمیت 8 مطالبات پورے کرنے کےلیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ دوسری جانب بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں پرتشدد واقعات اور حالات خراب کرنے کا الزام اپنے…
نئی دہلی: بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے تیسری معیاد کے لیے منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ 3 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی) تک کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جب کہ 3 سے7 لاکھ روپے کی آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سالانہ 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصدٹیکس ادا کرناہوگا اور 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ …
بیجنگ: چین میں ہونے والے مذاکرات میں الفتح اور حماس سمیت مختلف فلسطینی دھڑوں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے تعاون سے ہونے والے سہ روزہ مذاکرات میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمران جماعت الفتح اورحماس سمیت مختلف فلسطینی جماعتوں نے حصہ لیا اور مذاکرت کے اختتام پر اختلافات ختم کرکے فلسطین کی بہبود و آزادی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں الفتح اور اس کی مخالف جماعت حماس سمیت 14 مختلف سیاسی و مزاحمتی دھڑوں کے رہنماؤں میں…
امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریلر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک ٹریلر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریلر دھماکا خیز کیمیکل لے جا رہا تھا جو ہائی وے پر موجود ایک بیرئیر (رکاوٹ) سے ٹکرا گیا جس کے سبب دھماکے سے دیکھتے ہی دیکھتے ٹریلر میں آگ لگ گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 55 سالہ ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگیا جب کہ ہائی وے کے قریب موجود بیشتر گھروں کو…
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے امریکا کی نائب صدر کملاہیرس کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔ ادھر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق امریکی صدر کو درندہ صفت اوردھوکے باز سے تشبیہ دی اور کہا کہ ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں۔ دوسری جانب کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے کئی اہم ڈیموکریٹ گورنروں کی حمایت حاصل ہوگئی۔ امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا،…
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے سفید جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔ حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداح دل ہار بیٹھے۔ مذکورہ تصاویر میں نوال نے سفید پرنٹڈ فراک زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دوآتشہ کر رہی ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے نوال سعید پر…
اداکار فیروز خان کی جانب سے کچھ ہفتے قبل دوسری شادی کیے جانے کے بعد اب ان کی سابق اہلیہ ماڈل علیزہ سلطان نے شادی کرنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں علیزہ سلطان جلدی میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو ہنستے ہوئے مشورہ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ علیزہ سلطان نے حال ہی میں یوٹیوب پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دینے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں سے ان کی جانب سے لڑکیوں کو شادی کے لیے دیے گئے مشورے کی…
معروف ڈراما و فلم ساز خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے ماضی میں خواتین کی جانب سے مردوں کو اغوا کرنے کی خواہش کے بیان کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ خلیل الرحمٰن قمر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کم سے کم 4 سال پرانے انٹرویو کی ہے، جس میں وہ خواتین اور مردوں کی برابری کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر انٹرویو کرنے والی خاتون میزبان سے سوال کرتے ہیں کہ کیا کبھی میزبان نے یہ خبر پڑھی یا سنی کہ پانچ لڑکیوں نے کسی کو اغوا کرلیا؟ ڈراما ساز کے سوال پر میزبان…