Author: پاکستان ایکسپریس

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث 9 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔ امریکی میڈیا کےمطابق جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی ایک برقی سیڑھی (ایکسیلیٹر) میں آگ لگ گئی جس کے باعث دھواں بھرنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور دھکم پیل کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا جب کہ حکام نے…

Read More

نیپال میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساؤریا ائیرلائن کے ائیرکرافٹ کو حادثہ کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں بدھ کے روز صبح 11 بجے کے وقت طیارے نے اڑان بھری تو وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں کریو ممبران سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کی وجوہات…

Read More

مغربی امریکا اور کینیڈا کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق صرف امریکا میں 20 ملین سے زائد افراد گرمی کی لہر سے متاثر ہیں جبکہ گرمی کی شدت کے باعث امریکا میں جنگلات کی آگ کا خطرہ بھی مزید بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 20 جگہ لگی آگ سے ایک لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے جبکہ اوریگون اور ایریزونا کے جنگلات میں بھی کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ ادھر کینیڈا کے صوبے البرٹا میں 170…

Read More

ڈھاکا: بنگلادیش میں مظاہروں میں کمی کے بعد ٹیلی کمیونیکیشن سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پابندی برقرار ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ بنگلادیش میں آج 7 گھنٹے کیلئے پابندیوں میں نرمی رہے گی، دفاتر صبح 11 بجے سے دوپہر3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کا فیصلہ دیا۔…

Read More

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما  اسد قیصر  نے  دسمبر  تک  تحریک انصاف  کے  حکومت  میں آنے کا  دعویٰ کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے اسد قیصر نےکہا کہ دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، ہمیں اکثریت مل جائےگی اور تحریک انصاف حکومت میں ہوگی۔ اسد قیصرکا کہنا تھا کہ ملک میں حالات انارکی کی طرف جارہے ہیں، جو باتیں خواجہ آصف نے کی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھوک ہڑتال علامتی ہے، اصل بھوک ہڑتال تب کریں گے جب عمران خان ہڑتال…

Read More

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے 9 مئی کو ملک میں غد مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے خلاف وارداتیں کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی کہیں مثال نہیں ملتی، 40 ہزار فلسطینی بہن بھائی، بزرگ اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا عالمی اداروں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں، عالمی عدالت نے بھی فلسطین میں ہونے والے مظالم کو بدترین کہا ہے لیکن اسرائیلی…

Read More

لاہور: صوبائی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  ہےکہ عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینا ہوگی ورنہ کل تمام دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی جماعت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ2014 کے دھرنے میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال کر گھسیٹنے کی کال دی جاتی رہی، سپریم کورٹ کی دیوار پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، یہ لوگ منصوبہ بندی کے تحت 2014 سے ریاستی اداروں پر حملہ آوور ہیں، جب ملک ترقی کررہا تھا تو دھرنا کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اس…

Read More

نیویارک: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں جب بھی مارشل لاء کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں۔  نیویارک بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں ٹی وی چینل کا نام لینا نہیں چاہ رہاجس نے عدم اعتماد کے وقت ایسا ماحول بنایا جیسے مارشل لاء لگنے والا ہے، میں چاہتا ہوں جب بھی مارشل لاء کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کاش عدالتیں 5 جولائی کو بھی کھلی ہوتیں جب ضیاء نے منتخب وزیراعظم کوہٹایا تھا، کاش عدالتیں 12 اکتوبر1999 کوکھلی ہوتیں…

Read More

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے مواد موجود ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے، ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ دوسری جانب…

Read More

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنےکاحکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ…

Read More