Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کارتک آریان کی فلم ‘بھول بھلیاں 3’ نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا شاندار سنگ میل عبور کرلیا ہے، جس سے کارتک کی یہ چوتھی فلم بن گئی ہے جس نے 100 کروڑ کلب میں جگہ بنائی ہے۔ اس بڑی کامیابی نے کارتک آریان کو بالی وڈ کے ان ستاروں کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے جنہوں نے اپنی چار فلموں کے ساتھ 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے، ان میں امیتابھ بچن، ورون دھون، آیوشمان کھرانہ اور ابھیشیک بچن شامل ہیں۔ کارتک آریان کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی چار فلمیں یہ ہیں: بھول…
کراچی: جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ مینیجر اجمل خان لودھی، کوچز اولمپئن قمر ابراہیم، اولمپئن کامران اشرف کی زیر نگرانی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے ساتھ پنالٹی کارنرز پش سمیت مختلف ڈرلز میں بہتری لانے پر توجہ دی گئی۔ معاون یاسر اسلام کے ساتھ ابوذر امراؤ ویڈیو اینالسٹ ڈاکٹر مبشر فزیو تھراپسٹ بھی مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔ ٹیم منیجر اجمل خان کے مطابق صبح کے سیشن میں فزیکل فٹنس کے ساتھ مختلف ڈرلز پر کام کیا گیا۔ شام کے سیشن میں کھلاڑیوں کوتین مختلف گروپس میں تقسیم کرکے ٹریننگ پلان…
امریکا اور کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ نے پاکستان کے لیے امکانات روشن کردیے ہیں۔پاکستان کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک بائیکس متعارف کرنے والے ای ٹربو کے سی ای او شیخ اسامہ نے ای ٹربو کے پلانٹ کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے بعد چینی کمپنیاں اپنی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے لیے دیگر ملکوں کا رخ کررہی ہیں اور سی پیک کے تحت صنعتی معاونت کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی پاکستان میں ری لوکیشن کے امکانات…
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی اور آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 250 بیسز پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے نئے پروگرام کی منظوری دی جس سے غیر یقینی کیفیت کم ہوئی ہے اور مجوزہ بیرونی رقوم کی آمد کے…
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔ شاہ رخ نے ہفتے کے روز اپنی59 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکار نےحیران کن انکشاف کیا جس کی ویڈیو بھی ان کے فین پیج پر بڑی تیزی سے وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ’ ایک اچھی خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کر تا، مجھے لگا تھا سگریٹ چھوڑنے کے بعد میرا سانس نہیں…
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرلیا جبکہ ، مچل اسٹارک پلیئر آف دی میچ رہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے صائم ایوب 1 رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار…
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی سامنے آنے والی مبینہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی فوج کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے یحییٰ سنوار نے 3 روز سے کوئی چیز نہیں کھائی تھی۔ 17 اکتوبر 2024 کو اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا، بعد ازاں حماس نے بھی اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ یحییٰ سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ انہوں نے یحییٰ سنوار کی تصدیق ڈی این اے اور دیگر معلومات…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور ہائیکوٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے، آرمی، فضائیہ اور نیوی ترمیمی ایکٹ کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد سے قبل وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک وزیر قانون کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس کے بعد وزیر قانون نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس قومی اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا…
کراچی: اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے سندھ رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا اور 15 واٹر ٹینکرز اور 9 ٹریکٹر ٹرالیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ پانی کی چوری کے خلاف مشترکہ آپریشن منگھو پیر، چکرا گوٹھ، کورنگی ، حب کینال اور الطاف نگر ناردرن بائی پاس کے اطراف میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق پکڑے گئے واٹر ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالیاں غیر قانونی طور پر حب کینال سے پانی چوری کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں پر فروخت کرتی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چکرا گوٹھ…
حکومت پنجاب نے پنجاب ائیر کے نام سے ائیرلائن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب ائیرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی اور ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔ دوسری جانب پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی آئی خریدنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے امریکا میں صحافیوں سے…