Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس کی 2 نئی سطحیں عبور ہونے سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب ہے اور مارکیٹ کا آغاز 1290 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 115593 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں انڈیکس میں 1499 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 115800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم بعد میں پی ایس…
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ تمام ہندوستانی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے، 5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم 12 دنوں میں 1414 کروڑ روپے کا عالمی باکس آفس کمائی کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ پشپا 2 نے نہ صرف جنوبی بھارت کی فلموں میں بلکہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ فلم نے 11 دنوں میں بھارت میں 900 کروڑ روپے کمائے ہیں اور عالمی سطح پر اس نے 166.8 ملین امریکی ڈالر (1414 کروڑ روپے) کا کمال حاصل…
لاہور: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے پی سی بی حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ آسٹریلوی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے جہاں پاکستان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی وہاں وہ بورڈ حکام کے رویے سے سخت نالاں دکھائی دیے۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا مؤقف تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے معاملات سے دور کرنے کے بعد میرے اختیارات کو بہت محدود کر دیا گیا تھا سلیکشن میں جب اعتماد میں نہیں لیا جائے گا تو میچ کی پلاننگ کیسے ہوسکتی تھی جبکہ بابر…
نواسی کی لاش سے لپیٹ کر رونے، اس کے چہرے سے مٹی صاف کرتے اور بالوں کو درست کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی شناخت خالد نبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ وہی بزرگ ہیں جن کی نواسی 22 نومبر 2023 کے فضائی حملے میں شہید ہوگئی تھی اور وہ لاش کے چہرے سے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے پی ٹی آئی سے بات چیت کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، اسپیکر کے…
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ طے پاگیا، رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے دستخط کیے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں…
ممبئی: اپنی اداؤں، دلکشی اور صلاحیتوں سے ہزاروں دل جیتنے والی اداکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے اور یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ ک مطابق ریکھا نے شوبز سفر کا آغاز 1960 کی دہائی کے آخر سے کیا اور سامعین کو مسحور کر کے رکھ دیا تھا۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز تیلگو سے کیا اور پھر 1970 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ساون بھادون فلم سے ڈیبیو کیا۔ ریکھا کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر چھا گئی اور پھر اس کے بعد…
لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ٹی 20 میچ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تیسرے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جس میں عثمان خان کو ڈراپ کر کے سلمان علی آغا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پلینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب اور طیب طاہر، عرفان خان ،عباس آفریدی، شاہین آفریدی،حارث رئوف، جہاں داد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔ تیسرا و آخری میچ پاکستان کے وقت کے مطابق آج شب نو بجے کھیلا جائے گا۔…
جسٹس جمال نے جسٹس منصور کے خط کا جواب دے دیا اور کہا ہے کہ یاد رکھیں کمیٹی کا کام صرف رولز کی سفارشات مرتب کرکے کمیشن کے سامنے رکھنا ہے انہیں مسترد یا منظور کرنے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا ہے، آپ کے علم میں ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس جمال نے لکھا کہ کمیشن نے چیف…
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان غالب ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا تاہم مارکیٹ میں مندی غالب رہی۔ کاروبار کا آغاز 40 پوائنٹس کی مندی سے ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 114140 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ ایک موقع پر259 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم وہ عارضی ثابت ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج میں پہلا سیشن 1216…