Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»16دن رہ گئے، معاہدے پرعمل نہ ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہو گی، حافظ نعیم الرحمٰن
    پاکستان

    16دن رہ گئے، معاہدے پرعمل نہ ہوا تو حالات کی ذمے دار حکومت ہو گی، حافظ نعیم الرحمٰن

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 16دن رہ گئے، راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی، ہمارا جو بھی لائحہ عمل ہوا پھر شہباز شریف اس کی شکایت نہ کریں۔ 

    گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے، ہم قوم کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں، ہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کا سوچیے گا بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تین دن کی ہڑتال پر تاجروں سے مشاورت جاری ہے،پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا، پنجاب میں جو بھی ریلیف ملا کریڈٹ جماعت اسلامی کا ہے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے دوماہ کے لیے نہیں پورے پاکستان میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کریں۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز نے تین بڑے فراڈ کیے، پہلا معاہدے غلط ہوئے، دوسرا جو بجلی پیدا نہیں ہو رہی اس کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور تیسرا جو رقم لی جا رہی ہے  اس پر ٹیکس بھی نہیں دیا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے آئی پی پیز کو تحفظ فراہم کیا، یہ لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں، اردگرد اے ٹی ایم کھڑے کر کے ایمانداری کے دعوے نہیں کیے جا سکتے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ”حق دو عوام کو“ تحریک آنے والے دنوں میں مزید آگے بڑھے گی، ممبرشپ کا آغاز کر دیا ہے، ہدف پچاس لاکھ نئے ممبرز ہیں۔

    امیر جماعت نے کہا کہ پورے ملک میں ممبر شپ کیمپوں کا آغاز ہو گیا، بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جماعت اسلامی کے دروازے ہر اس کے لیے کھلے ہیں جو عوام کے حقوق اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات سے نکالیں گے، اور عوام کی تائید سے اسلامی نظام نافذ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف بڑھایا جا رہا ہے،گیس کے بم گر رہے ہیں، پٹرول پر ٹیکسز لگے ہوئے ہیں، بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمارہے، جب حکومت سے کوئی سوال پوچھے کہ فلاں ٹیکس کیا ہے تو اس کا کوئی جواب نہیں آتا۔

    انھوں نے سوال کیا کہ مسجد کے بل میں ٹی وی ٹیکس کہاں سے آگیا؟ آئی ایم ایف جس طرح کہہ دے یہ حکمران اسی طرح عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، اگر ان کا راستہ نہیں روکا تو یہ ملک کو مزید لوٹیں گے، یہ آرام سے ماننے والے نہیں، یہ اپنی عیاشیاں کم نہیں کریں گے، پرامن مزاحمتی تحریک سے ہی انھیں عوام کے سروں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ان کے پاس عوام کو بجلی پر ریلیف دینے کے لیے پیسہ نہیں جب کہ بیوروکریسی کے لیے اربوں کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، ظلم دیکھیے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، بچوں کی اسکول فیس کے پیسے نہیں، بنیادی ضروریات دستیاب نہیں اور سندھ حکومت نے دوارب سے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو فارم 47سے مسلط کیا گیا ہے، ان کا اقتدار میں رہنا عوام کی توہین ہے۔

    امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پورے ملک کی نمائندگی کر رہی ہے، کوئی دوسری جماعت عوام کے مسائل آواز نہیں اٹھا رہی، جماعت اسلامی کی عوامی پذیرائی بڑھ رہی ہے، ان شاء اللہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہو گی۔

    انھوں نے گوجرانوالہ کی عوام اور تاجروں کا کامیاب ہڑتال پر شکریہ ادا کیا اور انھیں اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں، ہم متحد ہو گئے تو ان شاء اللہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال

    دسمبر 14, 2024

    فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی؛ چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    دسمبر 10, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.