بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ابھیشیک بچن کے گھر جلسہ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں نے ایشوریا اور آرادھیا کے بچن ہاؤس (جلسہ) پہنچنے کے لمحات عکس بند کرلیے، بعد ازاں ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاتا رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جس میں ایشوریا اور آرادھیا کو جلسہ ہاؤس کے باہر اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے، ویڈیو میں آرادھیا کو اسکول یونیفارم میں اور ایشوریا کو گرین سوٹ پہنے دیکھا گیا ہے۔