کراچی: گارڈن کے علاقے میں کنویں میں گر کر دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گارڈن کے علاقے میں دو بچوں کے کنویں میں گرنے کی اطلاع پر بچوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، مگر پانی میں ڈوب کر دونوں بچے اور انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے سنی اپارٹمنٹ کے رہائشی تھے جو کرکٹ کھیلتے ہوئے سو فٹ گہرے کنویں میں جاگرے۔ انہیں کنویں میں گرتا دیکھ کر ایک نوجوان انہیں بچانے کے لیے کنویں میں اترگیا مگر تینوں کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔