کچھ روز قبل کراچی کی کارساز روڈ پر ایک خاتون نتاشا کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
اب ملزمہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اسے دھٹائی کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، نتاشا کے الفاظ اور باڈی لینگویج سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ اسے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں۔
نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزمہ کے گرد ہجوم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ رینجرز کے اہلکار ملزمہ کے آگے پیچھے موجود ہیں۔
ویڈیو میں نتاشا ہجوم میں کسی فرد کو کہتی ہے ‘تم میرے باپ کو نہیں جانتے’۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے پاکستان کے نظام پر افسوس کا اظہار کیا اور تبصرے کیے۔