Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»سندھ»معصوم لوگوں کو کچلنے والی خاتون کو کوئی پچھتاوا نہیں، بختاور بھٹو بھڑک اٹھیں
    سندھ

    معصوم لوگوں کو کچلنے والی خاتون کو کوئی پچھتاوا نہیں، بختاور بھٹو بھڑک اٹھیں

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    کراچی میں کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتار گاڑی سے باپ بیٹی کو کچلنے والی ملزمہ نتاشا دانش کے صنعتکار گھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے انصاف کی فراہمی پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

    ایسے میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی کہ پولیس اور صحت حکام نے معاملے کو کور اپ کرنے کی کوشش کی اور 24  گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمہ کے خون اور پیشاب کے نمونے ہی نہیں لیے گئے جس سے اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوتی۔

    البتہ عدالت میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ نفسیاتی مریضہ اور 5 سال سے زیر علاج ہے، جسے کچھ یاد نہیں۔

    اس دعوے کی حمایت میں جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمہ کنفیوژن کا شکار ہے اور اس کی حالت ایسی نہیں کہ عدالت میں پیش کیا جاتا۔

    تاہم نہ صرف عوام بلکہ نامور لوگوں میں بھی اس معاملے اور اس دعوے پر بے چینی پائی جاتی ہے خاص کر ایسے میں کہ جب یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ کئی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدوں پر فائز تھی۔


    بختاور بھٹو زرداری نے ایک خبر کو درست کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ کوئی گاڑی نہیں تھی (جس نے لوگوں کو کچلا) بلکہ ایک عورت تھی جس کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں، اس کی نشے کے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے’۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اسے سزا ملنی چاہیے اور اگر وہ کئی کاروباری اداروں کے بورڈز میں شامل تھیں تو ذہنی صحت کے سنگین مسئلےکو (اپنے بچنے کے لیے) استعمال نہیں کرسکتی’۔


    بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ‘گل احمد برانڈ کے مالک کی اہلیہ (قاتلہ) نتاشا دانش کا چہرہ بتاتا ہے کہ وہ اپنی لینڈ کروزر چلاتے اسے اپنے حواس پر پوری طرح قابو تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم از کم دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

    سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ عام رواج ہے کہ اسپتالوں میں غریب اور بے گناہ افراد کے قتل کے مقدمات میں بری ہونے میں مدد کے لیے بااثر لوگوں کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں مکمل انکوائری کروں گی کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر نے قاتل خاتون کو ذہنی طور پر بیمار کیسے قرار دیا۔


    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لکھا کہ ‘شاہ رخ جتوئی، ظاہر جعفر، نتاشا علی محمد، کمال اتفاق ہے کہ سب ملزمان ارب پتی ہیں اور سب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے’۔


    علاوہ ازیں سابق ادکارہ اور سماجی ورکر رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں صرف غریبوں کو سزا ملتی ہے، میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اس عورت کو سزا نہیں ملے گی ہماری عدالتیں اسے ملک سے باہر بھیج دیں گی’۔


    معروف صحافی ناصر بیگ چغتائی نے ملزمہ کو نفسیاتی مریض قرار دیے جانے پر کہا کہ ‘وکیل صفائی کی جانب سے اسی دلیل کا امکان تھا، اسپتال نے بہت تیزی دکھائی’۔


    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 14, 2024

    عمران اشرف اور طلحہ انجم کی نئی فلم ’کٹر کراچی‘کا ٹریلر جاری

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.