نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی 5 روپے76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے59 پیسے فی یونٹ اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گءی ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے مئی کا اضافہ اکتوبر میں اورجون کا اضافہ نومبر میں وصول کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دو ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سیلز ٹیکس سمیت کے الیکٹرک صارفین سے 13 ارب روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جائے گی۔