Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 24۔2023 آج جاری کیا جائے گا، معیشت کے کلیدی اشاریوں میں نمایاں بہتری
    پاکستان

    قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 24۔2023 آج جاری کیا جائے گا، معیشت کے کلیدی اشاریوں میں نمایاں بہتری

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 24۔2023 (آج) منگل کو جاری کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب پاک سیکرٹریٹ کے پی بلاک آڈیٹوریم میں اقتصادی سروے کے اجرا کی تقریب کی صدارت کریں گے۔اس موقع پروفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال ، وزیرمملکت اقتصادی امورعلی پرویز ملک، حکومت کی اقتصادی ٹیم کے اراکین، سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال اورچئیرمین ایف بی آر سمیت منصوبہ بندی اوردیگرمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری بھی ہوں گے۔ قومی اقتصادی سروے میں جاری مالی سال کے دوران اہم سماجی و اقتصادی اہداف اور مختلف شعبوں میں پیشرفت کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اقتصادی سروے میں زراعت، مینوفیکچرنگ ، صنعت، خدمات، توانائی،انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، کیپٹل مارکیٹس، صحت ، تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت اوراقتصادی رجحانات کا احاطہ کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں قومی اقتصادی سروے میں افراط زر ، تجارت ، قرضوں کی ادائیگی، آبادی ، روزگار، ماحولیاتی تبدیلیوں اور سماجی تحفظ کے شعبہ جات میں حکومتی اقدامات اور رجحانات کا بھی تفصیل سے ذکرہوگا ۔واضح رہے کہ اندرونی اوربیرونی چیلنجوں کے باوجود معیشت میں استحکام اورپائیدارنمو کیلئے حکومت کی جانب سے مرتب کردہ پالیسیوں اورحکمت عملی سے اقتصادی نمو اور سپلائی چین میں بہتری آرہی ہے، مثبت پرائمری بیلنس سے حکومت کی جانب سے اقتصادی استحکام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی افادیت کی عکاسی ہو رہی ہے،

    زراعت کے شعبے میں نمایاں بہتری سے مجموعی قومی معیشت اور جی ڈی پی پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی بہتری آر ہی ہے، حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں ٹیکس اور نان ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے صنعتی سرگرمیوں اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بتدریج تیزی آ رہی ہے، آنے والے مہینوں میں اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات مزید تقویت پائیں گے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 3.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی، ملکی برآمدات میں اس مدت کے دوران 10.6 فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے برعکس درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5.3 فیصدکی کمی ہوئی ہے ۔ ۔

    حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 94.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 0.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.9 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال کے پہلے دس ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی جاری مالی سال کے دوران اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 5.056 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.715 رب ڈالر تھا۔ 31 مئی 2024 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 14.216 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.110 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.106 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو تقریبا 2 ماہ کے درآمدی بل کے لئے کافی ہے۔

    جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکے حجم میں مجموعی طورپر 4.664 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 391 ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں ایف بی آر کی مجموعی محصولات میں سالانہ بنیادوںپر 31 فیصد اضافہ ہوا، مئی 2024 میں ایف بی آر کو 760 ارب روپے کے محصولات موصول ہوئے جبکہ مقررہ ہدف 745 ارب روپے تھا،

    مئی میں اندرونی ٹیکسوں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے نان ٹیکس ریونیو میں 94.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پرائمری بیلنس 1615.4 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 503.8 ارب روپے تھا۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں زرعی شعبے کو 1.635 ٹریلین روپے کے قرضے جاری کئے گئے زر وسیع ایم ٹو میں 3 مئی تک 7.1 فیصد کی شرح سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جولائی سے اپریل تک کی مدت میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ 26 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 28.2 فیصد تھا۔

    اپریل میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ 17.3 فیصد رہا جو گزشتہ سال اپریل میں 36.4 فیصد تھا۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 73.1 فیصد سے زیادہ کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ۔ 24 مئی 2024 کو مارکیٹ کییپٹلائزیشن کا حجم 36.84 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 3 جولائی 2023 کو 23.39 ارب ڈالر تھا۔ زری اورمالی استحکام کیلئے مرتب کردہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت پائیدارراہ پرگامزن ہے۔خریف کی فصلوں سے زرعی سرگرمیوں اورپیداوارمیں مزید اضافہ ہوگا جس سے مجموعی اقتصادی نمو پراثرات مرتب ہوں گے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.