Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،پولینڈ سفیر
    تجارت

    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،پولینڈ سفیر

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    لاہور:پولینڈ کے سفیر میسیئج پیسارسکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم ایک بلین ڈالر کے قریب ہے،پاکستان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کی بدولت 800 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں،پولینڈ کی مارکیٹ تک پاکستانی اشیا کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے جبکہ گزشتہ سال پولینڈ کی پاکستان کے لئے برآمدات 128 ملین ڈالر رہیں۔انہوں نے لاہور چیمبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر کی کاوشوں اور کوششوں کی بدولت ہی یہ وفد پاکستان آیا ہے اور اس ضمن میں لاہور چیمبر کا کردار قابل تعریف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پولینڈ کے ایک اعلی سطحی تجارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ لاہور میں پولینڈ کے اعزازی قونصل جنرل احمد حسنین،پولینڈ منسٹری آف موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات سے جوانا زید انووسکا،لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی اور پولینڈ کے بزنسمین کی بی ٹو بی میٹنگز بھی منعقد ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور نے لاہور چیمبر کے ساتھ قریبی اور باقاعدہ رابطہ رکھنے پر پولینڈ کے سفیر کی تعریف کی اور کہا کہ پولینڈ کے سفیر پاکستان کے امیج بلڈنگ کے لئے پوری دنیا میں بہتریں پیغام دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان کی وہ تصویر دنیا کو دکھائی ہے جو میڈیا میں نظر نہیں آتی۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پولینڈ کے وفد کے دورہ لاہور چیمبر سے پاکستان کا ایک بہترین امیج پوری دنیا میں اجاگر ہو گا اور ملکی معیشت کی بہتری میں اس دورہ کا کردار بہت اہم ہے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پولینڈ کے مندوبین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پولینڈ پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور اس وقت پورے یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی آٹھویں بڑی برآمدی منڈی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کا حجم جو 2022-23 میں تقریبا423 ملین ڈالر تھا اسے کم از کم2 بلین ڈالر تک لے جانا چاہیے،اس سلسلے میں معزز مندوبین جو مختلف شعبوں جیسے ہاوسنگ، ڈویلپرز، ووڈن پیلٹ، ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس، کیمیکلز، کنسٹرکشن،مائننگ، ریفائنریز،الیکٹرانکس،پینٹ اور وارنش کے سیکٹرز سے تعلق رکھتے ہیں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر کے ممبران بی ٹو بی میٹنگز سے پوری طرح استفادہ کریں گے اور اپنے پولش ہم منصبوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کو فروغ دیں گے۔کاشف انور نے کہا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں،پاکستان خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے کیونکہ اس میں عام طور پر گرم آب و ہوا ہے جو زیادہ تر عالمی اوسط سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مزید نقصانات سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے،کلین گرین انڈیکس کو بہتر بنانے،آب و ہوا کے خلاف مزاحم،شہری ترقی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لیے اپنے دوست ممالک سے مدد کی ضرورت ہے۔اس معاملے میں پولینڈ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔صدر لاہور چیمبر نے حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسل بنیادی طور پر پانچ شعبوں بشمول دفاع،زراعت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیلی کمیونیکیشن اور توانائی میں نئی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے ان مواقعوں کو بھی دیکھنا چاہئے۔

    پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پولینڈ کے سرمایہ کار موجودہ مواقعوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے جبکہ پولینڈ کی ایمبیسی پولینڈ کے کاروباری افراد کی پاکستان میں دستیاب تجارتی مواقع حوالے سے بھی رہنمائی کر رہی ہے۔پولینڈ کے سفیر نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی معیشت1.4 ٹریلین ڈالر حجم کے ساتھ دنیا میں21 ویں نمبر پر ہے اور یورپی یونین کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے،ہم یورپی یونین میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت رہے ہیں اور1990 کے بعد سے پولینڈ کی معیشت نے900 فیصد اضافہ کیا ہے،اس سال پولینڈ کی درآمدات اور برآمدات تقریبا 700 ارب ڈالر رہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی مضبوط ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں دھاگے کی پیداوار،کپڑا سازی اور گارمنٹس کی پیداوار شامل ہے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.