Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی حجم میں تین گنا اضافہ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،انڈونیشی سفیر
    تجارت

    پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی حجم میں تین گنا اضافہ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،انڈونیشی سفیر

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    فیصل آباد:پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی حجم میں تین گنااضافہ کی گنجائش موجود ہے جس کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انڈونیشیا کے سفارتخانہ کے چارج ڈی افیئر رحمت ہندراتا کسوما نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ سیاسی اور معاشی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈونیشیا اپنے دارالحکومت جکارتہ کو بورنیو کے جزیرہ پر منتقل کر رہا ہے اور آئندہ سال ہم پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ 32 ارب ڈالر سے زیر تعمیر مشرقی کالیمانتان کے نئے شہر میں منائیں گے۔ انہوں نے اس سال جکارتہ میں ہونے والے ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا کا بھی ذکر کیا اور فیصل آباد کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اس ایکسپو میں شرکت کے ذریعے نہ صر ف انڈونیشیا بلکہ آسیان کی بہت بڑی منڈی سے فائدہ اٹھائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر سے ہر سال بڑی تعداد میں سیاح انڈونیشیا آتے ہیں لیکن اِن میں پاکستانی سیاحوں کی تعداد بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 400سے زائد پاکستانی طلبہ وظائف پر انڈونیشیا میں تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں جن میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کے سفارتخانہ نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بہتر تعلقا ت کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے جس میں معاشی تعلقات میں اضافہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے انڈونیشیا کے چارجڈ افیئر اور ان کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد پاکستان کے عین وسط میں واقع ہے جو ریل، روڈ اور ائیر کے ذریعے پورے ملک سے منسلک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر کے ممبران کی تعداد 9000سے زائد ہے جو معیشت کے 118سیکٹر اور سب سیکٹرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اس شہر کی شناخت ہے جو پاکستان کے 40 فیصد سے زائد مزدوروں کو روزگار مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ 60فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستا ن انڈونیشیا سے بڑی مقدار میں پام آئل درآمد کرتا ہے جبکہ ہم انڈونیشیا کو چاول اور کینو وغیرہ برآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کو 10ارب ڈالر کا چاول اور ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کر سکتا ہے جبکہ گوشت کی برآمد کے بھی وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی توازن انڈونیشیا کے حق میں ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد اظہر چوہدری نے انڈونیشیا کے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ انڈونیشیا 280ملین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے جبکہ ہم انڈونیشیا کے ذریعے آسیان ملکوں تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر انڈونیشیا کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ آخر میں قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی کے ہمراہ انڈونیشیا کے چارجڈ افیئر مسٹر رحمت ہندراتا کسوما کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ مسٹر رحمت ہندراتا کسوما نے بھی ڈاکٹر سجاد ارشد کو شیلڈ اور ٹیبل کیلنڈرکا تحفہ دیا۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.