اسلام آباد:مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 تک کی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 6.76 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 4.85 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، اپریل میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 906 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 151 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 360 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،
مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ہوا، مارچ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 811 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو اپریل میں بڑھ کر 906 ملین ڈالر ہو گیا۔