اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان اٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 54089 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 85 ہزار 776 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
مارچ میں گاڑیوں کے 7 ہزار 672 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں گاڑیوں کے 7201 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، فروری میں گاڑیوں کے 7 ہزار 953 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر39 فیصد، ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 52 فیصد اورایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔