اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹریڈ ڈیلی گیشن آف سیسمی سیڈ ز ایکسپورٹر‘‘ میں شرکت کے لئےیکم اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش مئی کے مہینے میں چین کے بڑے شہروں میں منعقد کی جائے گی جس میں تل اور تلوں سے بنائی گئی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔
تل اور اس کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔