Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف
    پاکستان

    عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

     لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے گلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالنے کا کہنے والا آج خود جیل میں ہے، عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو جیسا کرو گے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔

    لاہور میں قرضہ اسکیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کتنی عمدہ بات ہے کہ قرض بھی دیا جا رہا ہے اور ایک پیسہ بھی سود نہیں لیا جا رہا اگر عوام کے نمائندوں کو اس ملک میں کام کرنے دیا جاتا تو آج ملک میں کوئی شخص بھی بے گھر نہ ہوتا میرے پہلے دور حکومت میں ہم نے ایسی بہت سی اسکیمیں شروع کیں لیکن ہمیں فارغ کر دیا گیا اور دوسرے دور میں بھی ایسا ہی ہوا، ہم دو قدم آگے چلتے تو ہمیں آٹھ قدم پیچھے دھکیل دیا جاتا۔

    انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) جتنا کام کس حکومت نے کیا ہے؟ موٹر وے کس نے بنائیں؟ لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی؟ دہشت گردی مسلم لیگ ن نے ختم کی، ملک کو ایٹمی ملک بنایا، اورنج لائن مسلم لیگ ن نے بنائی اس کے جواب میں ایک ارب درخت اور ساڑھے 3 سو ڈیمز بنانے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں یہ منصوبے کہاں گئے؟

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف بجلی سستا کرنے کی بہت کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے عندیہ دیا کہ بجلی کے نرخ بہت بڑھ گئے ہیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سولر پینل کی طرف جائے گی تاکہ زیادہ نرخوں کا جھگڑا ہی ختم ہوجائے مگر اس میں وقت لگے گا کیوں کہ اس منصوبے کے لیے خطیر رقم درکار ہے، ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں لیکن مخالفین آ کر دوبارہ آئی ایم ایف کو لے آتے ہیں۔

    نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پنجاب پر یلغار کرنے آ رہے ہیں کیا یہ دونوں صوبوں میں لڑائی کروانا چاہتے ہیں؟ آپ کے عزائم کیا ہیں؟ جیل سے کال آتی ہے کہ احتجاج کرو کیا وہاں سے کبھی فلاحی منصوبوں کی کال آئی؟

    انہوں ںے کہا کہ خیبرپختون خوا کے اسپتالوں میں عوام کے لئے کوئی سہولت نہیں اسی لیے وہاں کے مریض پنجاب آتے ہیں، ان سے پوچھا جائے ایک ارب درخت، ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر اسکیمیں کہاں ہیں؟ یہ پنجاب پر حملہ کرنے آتے ہیں اگر ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کرو، وہاں ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ، قرضہ اسکیمیں اور دیگر سہولتیں دو۔

    ن لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ پچاس لاکھ گھر کدھر ہیں؟ ان کی کارکردگی صفر ہے اور مار دھاڑ میں نمبر ون ہیںِ، یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پر احتجاج کرنا ہے ہم نے یہ موٹرویز احتجاج کے لیے نہیں بنائیں انہیں جہاں موقع ملتا ہے احتجاج کرنے لگتے ہیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں چار ماہ احتجاج کیا میں وزیراعظم ہاؤس میں تھا احتجاج میں کہا گیا میں نواز شریف کے گلے میں رسی ڈال کر اسے وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گا،یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو جیل میں، اسی طرح آئی جی، چیف سیکریٹری اور دیگر کو دھمکی دی گئی کہ چھوڑوں گا نہیں اور جیلوں میں ڈالوں گا۔

    نواز شریف نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اتنے بڑے بڑے بول نہیں بولا کرو عاجزی سیکھو عاجزی اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو، جیسا کروگے ویسا بھرو گے۔ انہوں نے انگریزی مثال دی کہ جو کرو گے سامنے آئے گا۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال

    دسمبر 14, 2024

    فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی؛ چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    دسمبر 10, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.