Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت
    تجارت

    سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

     اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی مخالفت کردی اور مطالبہ کیا کہ جو قوانین روایتی بینکوں کے لیے ہیں وہی قوانین اسلامی بینکاری پر بھی لاگو کیے جائیں بینک صرف منافع کے لیے اسلامی بینک بن رہے ہیں۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سینیٹر، وزارت خزانہ و اسٹیٹ بینک کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان شریک تھے۔ اجلاس میں اسلامی بینکاری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ شریعہ اسکالرز سے مل کر اسلامک بانڈز پر کام کر رہے ہیں، شریعہ اسکالرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلامک بینکوں پر پروڈینشل ریگولیشنز کا اطلاق کر رہے ہیں، اسلامک بینکنگ کے حوالے سے پاکستان دنیا میں 25ویں نمبر پر ہے، روایتی بینک اسلامک بینکوں کے مقابلے میں صارفین سے زیادہ چارجز وصول کر رہے ہیں پاکستان میں اسلامی بینکاری بہت تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور اسلامی بینکاری کو عالمی معیارات کے مطابق چلایا جاتا ہے۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے پوچھا کہ کیا اسلامی بینکاری میں کبھی نقصان صارف کی طرف منتقل یا جاتا ہے؟ جواب میں اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ اگر اسلامی بینک کو نقصان ہو تو وہ مسابقت کے باعث اپنا منافع کم کر کے صارف کو بچاتے ہیں۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامی بینکوں کے بارے میں شکایت ہے کہ یہ کمرشل بینکوں کے مقابلے میں چار فیصد کم منافع ادا کر رہے ہیں۔

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اسلامی سکوک کا حجم بہت بڑھ گیا ہے ہماری حکومت نے اسے فروغ دیا تھا، کیا اسلامی بینکوں کیلئے قرض جاری کرنے کے لیے کوئی حد مقرر ہے؟

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں سکوک بانڈ بہت مقبول ہے حکومت کے تمام سکوک کسی جائیداد کے بنیاد پر جاری کیے گئے ہم سکوک کیلئے اثاثے کی شرط میں تبدیلی کیلئے شریعہ اسکالرز سے مشاورت کر رہے ہیں۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کیا اسلامی بینکاری عام بینکاری کی طرح محتاط قوانین پر عمل درآمد کرتی ہے؟

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے محتاط قوانین کافی سخت ہیں کمرشل بینک صارف سے زیادہ چارج کرتے ہیں کمرشل بینکوں کے پاس حکومت کے 40 کھرب کے قرض ہیں جب کہ اسلامی بینکوں کے پاس سرمایہ کاری کے مواقع کم ہیں۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامی بینک صرف منافع کے لیے اسلامی ہو رہے ہیں اور یہ زیادہ منافع کے باعث فروغ پا رہی ہے، میں اسلامک بینکنگ کے خلاف نہیں ہوں اسلامک بینکنگ کو فروغ دینے میں کوئی بد نیتی نظر نہیں آرہی مگر چاہتا ہوں کہ اسلامی بینکوں پر بھی روایتی بینکوں کی طرح قوانین کا اطلاق کیا جائے اسلامی بینکوں کو بینکاری قوانین سے چھوٹ نہ دی جائے میں بھی اسلامک بینکاری کا حامی ہوں ملائشیا کی طرز پر اسلامک بینکاری متعارف کروائی جائے اسٹیٹ بینک اسلامک بینکوں کو بھی روایتی بینکوں کی طرح ریگولیٹ کرے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسلامی بینکس کو اوور ریگولیٹ نہیں کرسکتے وہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہیں اسلامک بینکوں کے پاس ابھی اثاثے کم ہیں۔

    سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ میں نے اپنے اکاؤنٹس کو تین سال پہلے اسلامی بینکاری پر منتقل کرلیا اور میں مطمئن ہوں حکومت کو اپنے اکاؤنٹس اسلامی بینکوں کی طرف منتقل کرنے چاہئیں، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر صارف تو بینک کو لکھ کر دیتے ہیں انہیں منافع نہیں چاہیے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے بینکوں کی موج کروائی ہوئی ہے انھیں کہیں اور دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں سارا قرض تو حکومت کو دیا جا رہا ہے اس لیے اب بینکاروں کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ اسلامک بینکاری کی شرائط بینکوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں صارف کو نہیں اسٹیٹ بینک اسلامک بینکاری کو زیادہ بہتر ریگولیٹ کرے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.