Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 30لاکھ روئی کی گانٹھیں درآمد کرنے کا امکان
    تجارت

    ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 30لاکھ روئی کی گانٹھیں درآمد کرنے کا امکان

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    کراچی: پاکستان سے کاٹن پراڈکٹس کی بڑھتی ہوئی برآمدی سرگرمیوں اور کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے تناظر میں مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 30لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھیں درآمد کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں ”کچے“ کے علاقوں میں قائم جننگ فیکٹریوں کی جانب سے روئی کی غیر دستاویزی فروخت اور کاشت کاروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق درست اور بروقت معلومات کی عدم فراہمی کے باعث پیداواری اعداد وشمار میں کمی کے ساتھ معیشت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

    کپاس کی پیداوار میں تسلسل سے ہونے والی کمی کے سبب پاکستان کی عالمی سطح پر سب سے زیادہ پیداواری فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے جو اس سے قبل چوتھا سرفہرست ملک کے طور پر ہوتا تھا۔

    پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 15ستمبر 2024 تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 14لاکھ 34ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 64 فیصد کم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 65فیصد اور سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 63فیصد کم پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے، اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے پچھلے سال کی 33لاکھ 12ہزار گانٹھوں کے مقابلے میں صرف 13لاکھ 50ہزار روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی 2لاکھ 22ہزار گانٹھوں کے مقابلے میں رواں سال اب تک صرف 400روئی کی گانٹھوں کی برآمدات ہوئی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15ستمبر 2023 تک ملک بھر میں 614جننگ فیکٹریاں فعال تھیں جبکہ رواں سال اب تک صرف 302 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ تقریباً 8ماہ بعد پاکستان کے کاٹن زونز میں موسمی حالات بہتر ہونے سے فی الوقت کپاس کی فصل بہترین حالت میں موجود ہے اور فصل سفید مکھی سے بھی محفوظ ہے، توقع ہے کہ مزید ایک ماہ تک موسمی حالات بہتر رہنے کی صورت میں کپاس کی مجموعی قومی پیدوار مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سال بعد وفاقی حکومت نے درست اور بروقت موسمیاتی پیش گوئیوں کے لئے نئے اور جدید ریڈارز کی خریداری کی ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق معلومات سے آگاہی میں بہتری کی توقعات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جننگ فیکٹریوں پر مجموعی طور پر ریکارڈ 72فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کے باعث بعض جننگ فیکٹریاں غیر دستاویزی روئی کی فروخت کو ترجیح دے رہی ہیں جنہیں اب ”کچے“ کے علاقوں میں قائم جننگ فیکٹریوں کا نام دیا گیا ہے اس لئے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ جننگ فیکٹریوں پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے کے ساتھ پاور ٹیرف میں بھی کمی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معیشت میں جننگ سیکٹر سے ریونیو جنریشن بہتر ہوسکے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک معروف بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق پچھلے کچھ عرصے کے دوران پاکستان کا شمار دنیا بھر میں زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں بھارت، چین اور امریکا کے بعد چوتھے نمبر پر آتا تھا تاہم گزشتہ چند برس میں برازیل اور آسٹریلیا کے بعد پاکستان چھٹے پوزیشن پر آگیا تھا لیکن اب ترکی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اب ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ کپاس کی زیادہ کاشت کے لئے مطلوبہ اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ ملکی زرعی معیشت مضبوط ہونے سے ملکی معیشت بھی مضبوط ہوسکے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.