Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان
    تجارت

    ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو 2030 تک 65 بلین ڈالر کرنے کا اعلان

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    ٹوکیو : جاپان کےمعروف کار ساز ادارے ہنڈا نےالیکٹرانک گاڑیوں (ای وی)میں سرمایہ کاری کو 2030 تک دوگنا کرکے 65 بلین ڈالر کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی 2040 تک 100 فیصد ای وی کی فروخت حاصل کرنے کے تین سال قبل مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔رواں سال اپریل میں، ہنڈا نے 11 بلین امریکی ڈالر کے نئے الیکٹرک وہیکل(ای وی) بیٹری اور گاڑیوں کے اسمبلی پلانٹ کے ساتھ کینیڈا کی تاریخ میں سب سے بڑی آٹو سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

    ہنڈا کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی 2030 تک اس شعبے میں تقریباً 10 ٹریلین ین کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جب ای ویز کی مکمل مقبولیت کا دور شروع ہونے کی امید ہے۔

    کار ساز کمپنی نے پہلے درمیانی مدت میں ای وی ٹیکنالوجی کے لیے پانچ ٹریلین ین مختص کئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہنڈا ایک مسابقتی کاروباری ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد مجموعی پیداواری لاگت کو تقریباً 35 فیصد کم کرنا ہے اور 2030 تک، ہنڈا شمالی امریکا میں خریدی جانے والی بیٹری کی قیمت کو موجودہ بیٹریوں کی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کم کر دے گی۔

    2030 تک کمپنی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں اور فیول سیل ای وی کو عالمی سطح پر فروخت کا 40 فیصد بنانا ہے۔ دنیا کی آٹو کمپنیاں تیزی سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بارے تشویش بڑھنے کے ساتھ کم آلودگی پھیلانے والے ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ تاہم، ایک ہی وقت میں، اعلی قیمتوں، بھروسے، رینج اور چارجنگ پوائنٹس کی کمی کے بارے میں صارفین کی تشویش کی وجہ سے ای وی مارکیٹ میں سست روی دیکھی جارہی ہے۔

    چین نے 2023 میں الیکٹرک کاروں کی برآمد میں جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہنڈا کمپنی 2030 تک ہر سال تقریباً 20 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بڑے حریف ٹویوٹا کا ہدف 2026 تک سالانہ 1.5 ملین اور 2030 تک 3.5 ملین الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنا ہے۔ ٹویوٹا بڑے پیمانے پر سالڈ سٹیٹ بیٹریاں تیار کرنے کی بھی امید کر رہی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر انتہائی اہم تکنیکی پیش رفت ہے جس سے گاڑیوں کی چارجنگ تیز اور رینج زیادہ ہو گی۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.