Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»تجارت»کے-الیکٹرک کی وجہ سے ملیرایکسپریس وے کے پہلے حصہ کا کام مکمل نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کو بریفنگ
    تجارت

    کے-الیکٹرک کی وجہ سے ملیرایکسپریس وے کے پہلے حصہ کا کام مکمل نہیں ہوا، وزیراعلیٰ کو بریفنگ

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    کراچی:

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک کی وجہ سے ملیرایکسپریس وے کے پہلے حصہ کا کام مکمل نہیں ہوا جبکہ وزیراعلیٰ منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے ملیر ایکسپریس وے کے دورے کا آغاز  کورنگی کاز وے سے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر پی ڈی ملیر ایکسپریس وے نیاز سومرو نے ان کا استقبال کیا اور ملیر ایکسپریس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے  کی مجموعی لمبائی 38.89 کلومیٹر ہے جو جام صادق برج سے ہوتا ہوا کاٹھور برج تک ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ منصوبہ 6 انٹر ایکسچینج پر مشتمل ہے اور اس کا رائٹ آف وے 100 میٹر ہے، تین پُلوں کے ساتھ ایک انڈر پاس کی  تعمیر اس پراجیکٹ کا حصہ ہے، منصوبے میں 2 ٹول پلازہ اور 5 ویٹ سیکشن شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے کا آغاز  12 مئی 2022 کو ہوا تھا اور ابتدائی طور پر 11 نومبر 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف تھا لیکن کام میں رکاوٹوں کی وجہ سے اب 30 جولائی 2025 تک مکمل کیاجائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ کے-الیکٹرک کی تنصیبات ہیں، کے-الیکٹرک  کوکورنگی کاز وے سے اپنے ہیڈ پولز کو دوسری جگہ منتقل کرنا تھا، جو ابھی  تک نہ ہوسکا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کے-الیکٹرک  کو اپنی تنصیبات دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات دے دیں اور کہا کہ میں نومبر اور دسمبر کے درمیان ہر صورت ملیر ایکسپریس وے کے قائد آباد سیگمنٹ کا افتتاح کروں گا۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے منصوبہ جلد سے جلد مکمل چاہیے تاکہ لوگوں کو نقل و حمل میں آسانی ہو، جو بھی انتظامات کرنےہیں، میئر کراچی اور انتظامیہ فوراً کر لیں۔

    انہوں نے کہا کہ جام صادق برج  سے ملیر ایکسپریس وے کا زیرو پوائنٹ  ہے اور وزیراعلیٰ سندھ  نے زیرو پوائنٹ  کا معائنہ کیا اور اس کو ملانے والے پُل  کے کام کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ فیصل انٹرچینج کا بھی دورہ کیا جہاں روڈ کا پہلا سیگمنٹ تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چند مقامات پر کنیکٹوٹی مکمل ہونا باقی  ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد ملیر ایکسپریس وے پر تجاوزات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی  کورنگی  کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر رپورٹ پیش کریں۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد انٹر چینج کے کام کا جائزہ لیا اور انٹر چینج  پر جاری کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا

    دسمبر 14, 2024

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

    دسمبر 13, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.