Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»کراچی میں سڑکوں کے ٹھیکے دینے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، فاروق ستار
    پاکستان

    کراچی میں سڑکوں کے ٹھیکے دینے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، فاروق ستار

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

      کراچی: ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ کے تحت ایک مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائیگا جو کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے دے گا۔

    ہفتے کو وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان میں میڈیا ٹاک اور تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نے کے فور کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب روپے، کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے 15 ارب روپے، حیدرآباد کی ترقی کے لیے 5 ارب روپے جبکہ نواب شاہ، سکھر اور میرپورخاص کی ترقی کے لیے ایک، ایک ارب روپے فراہم کرنے کاعندیہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 130 اضلاع کو اگر آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات دیے جائیں تو یہ اضلاع ترقی کا انجن بن جائیں گے اور ملک کے معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔ ملکی ترقی معیشت کی بحالی کے لیے بلدیاتی حکومت کی ترقی ناگزیر ہے۔ چین سمیت دیگر ممالک کی ترقی کا راز اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔ صرف شنگھائی کی برآمدات 400 ارب ڈالر ہیں اگر موقع دیا جائے تو صرف کراچی 600 ارب ڈالر کی برآمدات دے سکے گا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایک سال میں آپ نئی ایم کیو ایم دیکھیں گے، اگلے بلدیاتی اور عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان 50 فیصد نشستیں حاصل کرے گی، بجلی کی موجودہ قیمت صنعتوں اور گھروں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرہ کیا لیکن  ابراج کے جانے کے بعد کے الیکٹرک کے اپنے حالات بھی اچھے نہیں ہیں، کے الیکٹرک کا سرچارج اور پبلک ہولڈنگ ٹیکس اگر ختم ہو جائے تو معیشت میں مزید بہتری ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے تو اب کراچی کی سڑکوں کا مسئلہ کیوں ہے۔ پیپلزپارٹی کے مئیر اور وزیر بلدیات ہیں جو سڑکوں کی درستگی کے ذمہ دار ہیں۔ ایم کیو ایم اپنے ایم این ایز کا فنڈ بھی مختص کیا ہے۔ ایم این ایز فنڈ کے 10 تا 15 ارب روپے سے شہر کی سڑکوں کو بہتر بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بحران کی زد میں ہے جو سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔ نجکاری کا عمل صرف پی آئی اے یا 6 ڈسکوز تک محدود نہیں، نجکاری کی فہرست میں 84 ادارے ہیں جس میں ایچ بی ایف سی، اسٹیل ملز، روز ویلٹ ہوٹل اور 6 ڈسکوز شامل ہیں جبکہ متعدد اداروں کے غیراستعمال شدہ اراضی کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت کے حالات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہئے کیونکہ کرکٹ کے شعبے میں وسیع آمدنی ہے، اگر اس پر توجہ دی جائے تو کافی بہتری لائی جاسکتی ہے،  کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے لہذا اس جملے کو حلف نامے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نج کاری لائیو اسٹریم ہوگی۔ پی آئی اے کے 6 بولی دھندگان میں ایک بین الاقوامی بولی دھندہ ہے۔ آئی پی پیز کو پاکستانی عوام کا واسطہ دینا چاہیے کہ اپنے منافع میں سے کچھ نقصان برداشت کرلیں۔ آئی پی پیز کے معاہدے بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں ہوئے۔ سال 2014 میں ان معاہدوں کی تجدید مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست سے ماورا ہوکر آئی پی پیز مسائل کے حل کے لیے اسٹینڈ لیا ہے۔ اگر ایس آئی ایف سی کو بھی کامیاب ہونا ہے تو اسے بھی آئی پی پیز کے مسئلوں سے نمٹنا ہوگا۔ قانونی طور پر کوئی ڈسکو 7 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں کرسکتی۔ 9 سالوں میں اسٹیل ملز کا 500 ارب روپے کا نقصان ہوا یہ کس کا قصور ہے۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال

    دسمبر 14, 2024

    فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی؛ چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    دسمبر 10, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.