Close Menu
Pakistan Express

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    دسمبر 16, 2024

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • پہلا صفحہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی

      نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

      دسمبر 16, 2024

      غزہ پر اسرائیلی بمباری میں خوراک تقسیم کرنے والوں سمیت 33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

      دسمبر 13, 2024

      اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا

      دسمبر 10, 2024

      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

      دسمبر 6, 2024

      جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 11 افراد جاں بحق

      دسمبر 3, 2024
    • کہیل
    • تجارت
    • شوبز
    • اوورسیز پاکستانیز
    • اردو ادب
    • کالم اور مضامین
    • وڈیوز
    • مزید
      • رابطہ
      • انٹرویوز
      • صحت اور سائنس
      • تعلیم
      • سیاحت
    Pakistan Express
    اہم خبریں
    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیا اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی وائٹ واش سے بچنے کی کوشش، تیسرے ٹی 20 کی قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
    Home»پاکستان»کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع
    پاکستان

    کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع

    پاکستان ایکسپریسپاکستان ایکسپریس

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈرنگ اور اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، پہلے فیز میں شہر کی 33 سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ شہر کی مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی نے کہا کہ تمام  کمپنیز کو واضح ہدایت کردی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غیر معیاری میٹریل استعمال نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر اس کی ذمہ دار کمپنی کو فوری بلیک لسٹ کردیا جائے گا، کراچی میں جن 33 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام انجام دیے جا رہے ہیں ان میں حب ریور روڈ، شاہراہ اورنگی، مدینہ الحکمت روڈ، لال شہباز قلندر روڈ، محمود روڈ، کشمیر روڈ، نظامی روڈ، خوشحال خان روڈ، رازی روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ایکسپو سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم تک جانے والی سڑک، بابائے خیبر روڈ سے مومن آباد پولیس اسٹیشن، میٹروول کی سمیتر دیگر سڑکیں شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چاندنی چوک اور کامران چورنگی، گلشن چورنگی کی مرمت کے علاوہ ناظم آباد، طارق روڈ اور عمرشریف انڈرپاس اور یاسین آباد، ناتھا خان، ڈرگ روڈ، نیپا، سہراب گوٹھ، گولیمار اور پاکستان کوارٹر، بلوچ کالونی اور کارساز کے پلوں کی مرمت بھی کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ جن سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور مرمت کا کام کیا جا رہا ہے ان میں شاہ ولی اللہ روڈ، اتحاد ٹاؤن روڈ، بلدیہ اسٹیڈیم روڈ، گلشن اقبال بلاک13-D روڈ، ملیر 15،ریلوے گیٹ، ابراہیم حیدری روڈ، بہادر یار جنگ روڈ، کورنگی، اولڈ کوئن روڈ، کلب روڈ، آئی آ ئی چندریگر روڈ، سندھ سیکریٹریٹ روڈ، گلستان جوہر، کانٹی نینٹل بیکری، کامران چورنگی، میڈی کیئر اسپتال شرف آباد، نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن، پی آئی بی کالونی روڈ اور دیگر سڑکیں شامل ہیں جبکہ حب ریور روڈ اور بابائے خیبر روڈ کی مرمت کے ساتھ سیوریج نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو جلد از جلد بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی، سڑکوں، پلوں، انڈرپاسز اور چورنگیوں کو بہتر بنانے سے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی اور اندرون شہر سفری دورانیے میں واضح کمی ہوگی اور ٹریفک جام کے مسائل میں کمی آنے کے ساتھ شہریوں کا قیمتی ایندھن بھی بچایا جاسکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سڑکوں اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی گئی ہے اور محکمہ انجینئرنگ کو واضح ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے مخصوص کئے جانے والے فنڈز کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

    مرتضی وہاب نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو قابل استعمال بنانے کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی مدنظر رکھنا ہے کہ تعمیر ہونے والا انفراسٹرکچر پائیدار ثابت ہو اور شہری طویل عرصے تک اس سے مستفید ہوسکیں، ناقص انفراسٹرکچر کے نتائج کراچی کے شہری ماضی میں بھگت چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی باگ دوڑ سنبھالنے کے فوراً بعد شہر کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے ترجیحات متعین کیں اور کے ایم سی کے محکموں کو اس بات کا پابند بنایا کہ اس کے مطابق تمام کاموں پر عملدرآمد کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری خود دیکھ سکتے ہیں کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندے کوشاں ہیں اور ترقیاتی عمل کو موثر اور جامع بنانے کے لئے شہر کے تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے امید ہے کہ آنے والے وقت کراچی کے لئے بہتر ہوگا۔

    پاکستان ایکسپریس
    • Website

    Related Posts

    حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

    دسمبر 16, 2024

    کمیٹی کا کام رولز پیش کرنا ہے انہیں منظور یا مسترد کرنا جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے، جسٹس جمال

    دسمبر 14, 2024

    فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی؛ چارج شیٹ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

    دسمبر 10, 2024
    Leave A Reply Cancel Reply

    اہم خبریں

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    پڑہنا مت بھولیں
    تجارت

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے  انڈیکس کی 2  نئی سطحیں عبور ، نیا ریکارڈ قائم

    By پاکستان ایکسپریسدسمبر 16, 2024

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس…

    ’پشپا 2‘ نے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    دسمبر 16, 2024

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید

    دسمبر 16, 2024

    نواسی کی لاش کو پیار کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا خود بھی اسرائیلی حملے میں شہید

    دسمبر 16, 2024
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • Pinterest
    • Instagram
    • YouTube
    • Vimeo

    سب اسکرائب کریں

    تازہ تریں خبریں حاصل کرنے کے لئے اپنا ای میل دیں

    Weekly Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    phone: 713-505-3111

    Pakistan Express

    http://pakistanexpress.news
    info@pakistanexpress.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    NewsTimer

    http://www.newstimer.news
    Email: info@newstimer.news
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Radio Junoon

    http://www.radiojunoon.com
    Email: info@radiojunoon.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111

    Powerd By

    http://americanmediamax.com
    Info@americanmediamax.com
    6633 hillcroft st houston TX.77081
    phone: 713-505-3111
    ALL RIGHTS RESERVED

    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.